گنیش چترتھی کے موقع پر شاہ رخ خان کی فلم جوان نے 500 کروڑ کا ہندسہ کیا عبور
جوان فلم نے جو ایشوز اٹھائے ہیں ان ایشوز آپ نے میڈیا میں ضرورسنا ، دیکھا اور پڑھا ہوگا ۔ یہ ایشوزعام آدمی کی زندگی سے لےکر کس طرح سے کارپوریٹ ورلڈ چیزوں کو کس طرح اپنے مقصد کے لئے ان ایشوز کا استعمال کرتا ہے ۔ اس فلم میں ان بنیادی ایشوز کو اٹھایا گیا ہے ۔ کیا ان ایشوز کو میڈیا کو بھی اٹھانا چاہے تھا۔
شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ ایکشن تھرلر فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس پر مجموعی کمائی کے لحاظ سے 550 کروڑ روپے کے گروس اعداد و شمار کو چھو لیا ہے۔ ایٹلی کی ہدایت کاری نے گھریلو مجموعہ میں 343.80 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ‘جوان’ 2023 میں ہندوستان میں 343.80 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی تیسری بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
شاہ رخ کی فلم ‘جوان’ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ 300 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم 3 الگ الگ زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے ۔ ایٹلی نے اپنی فلم لگ بھگ 5000 اسکرینز پر ریلیز کی ہے۔یہ فلم تیزی سے اپنی لاگت سے زیادہ منافع کی طرف تیزی سےبڑھ رہی ہے۔ شاہ رخ، نین تارا اور وجے سیتھوپتی کے علاوہ اس فلم میں سانیا ملہوترا، دیپیکا پڈوکون، سنجے دت، سنیل گروور، پریا منی جیسی کئی اداکارائیں اور اداکار اس فلم میں اپنے فن کا مظاہر ہ کررہے ہیں۔ عوام سے لے کر انڈسٹری کے اہم اورسنئر فنکاروں نے اس اس فلم کی کافی تعریف کی ہے۔
View this post on Instagram
‘جوان’ کی پانچ دنوں میں دنیا بھر میں کمائی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘جوان’ کے دنیا بھر میں کلیکشن پر نظر ڈالیں تو اس نے 5 دنوں میں 550 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ شاہ رخ خان کی اس فلم نے صرف 4 دنوں میں دنیا بھر میں 520.80 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ 4 دنوں میں ملک بھر میں مجموعی کلیکشن 343.80 کروڑ روپے رہا، جب کہ فلم نے بیرونی ممالک میں بھی اچھی گرفت برقرار رکھی ہے۔ فلم نے 4 دنوں میں بیرون ملک 177.00 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔
جوان بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس نے ساؤتھ میں تین دنوں میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔
بھارت ایکسپریس