Bharat Express

Shaheen Shah Afridi

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنتے ہی پاکستانی ٹیم میں ہلچل تیزہوگئی ہے۔ جانئے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی-20 سیریز کے لئے کس بہترین گیند باز کو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہر طرز کی کرکٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پی سی بی نے ان کی جگہ شاہین شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ کی قیادت سونپی تھی۔تاہم دونوں کپتان اپنے ابتدائی امتحان میں ناکام رہے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پاکستان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں ہنگامہ برپا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین آفریدی اور سابق کپتان بابراعظم کے درمیان تکرار کی خبریں پھر سامنے آرہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی ایسی خبریں آتی رہی ہیں۔ حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعہ ان خبروں کو خارج کیا گیا تھا۔

 نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل تیسرے ٹی-20 مقابلے میں ہرایا۔ اس کے لئے فن ایلن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری لگائی۔

 پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تیسرے ٹی-20 مقابلے کے لئے تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ اسٹار آل راؤنڈر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

 نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو جم کرآڑے ہاتھوں لیا اور ان پر چھکے چوکوں کی بارش کردی۔ ایلن نے 15 گیندوں میں 3 چوکے اور 3 چھکے لگاکر 34 رن اسکور کئے۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ محمد رضوان کو پاکستان کی ٹی-20 ٹیم کا کپتان بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے، لیکن غلطی سے یہ ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کو سونپ دی گئی۔

پاکستان کے وکٹ کیپر کھلاڑی محمد رضوان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ وکٹ کے پیچھے حیرت انگیزکیچ پکڑتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔