Bharat Express

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہنگامہ آرائی کا دور جاری، ایک اور سینئر کھلاڑی کی ٹیم سے ہوگی چھٹی

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پاکستان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں ہنگامہ برپا ہے۔

Pakistan Cricket Team

پاکستان کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز میں 0-4 سے پیچھے ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہنگامہ برپا ہے۔ سب سے بڑی گاج پاکستان کی ٹیم کے حال ہی میں تقررکئے گئے ڈائریکٹرمحمد حفیظ پرگرنے والی ہے۔ پاکستان کے وزارت کھیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ اس سیریزکے بعد محمد حفیظ کا کنٹریکٹ (معاہدہ) نہیں بڑھایا جانا چاہئے۔ ونڈے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد مکی آرتھرکے مقام پرمحمد حفیظ کو ٹیم کا نیا ڈائریکٹربنایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، پی سی بی کی طرف سے وزارت کھیل کو محمد حفیظ کا کنٹریکٹ بڑھانے کے لئے خط لکھا گیا تھا، لیکن وزارت کھیل کی طرف سے واضح کردیا گیا کہ محمد حفیظ کا معاہدہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز تک ہی رکھا جائے۔ محمد حفیظ کا معاہدہ جلد ہی ختم ہونے کی سب سے بڑی وجہ پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی ہے۔ محمد حفیظ کی تقرری کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3-0 سے ٹسٹ سیریزگنوا دی۔ اب ٹی-20 سیریزمیں بھی پاکستان پر0-5 سے شکست کا خطرہ منڈرا رہا ہے۔

ٹیم میں ہنگامہ آرائی جاری

محمد حفیظ کےعلاوہ باقی اسٹاف پربھی گاج گرنا طے مانا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد عمرگل اورسعید اجمل کو پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا گیا تھا، لیکن اب ان سینئرکھلاڑیوں پر بھی تلوار لٹک رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مکی آرتھرنے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مکی آرتھرکوورلڈ کپ کے بعد ٹیم ڈائریکٹرکے عہدے سے ہٹاکراین سی اے بھیج دیا گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کا بھی جمعہ کے روزاستعفیٰ ہوگیا ہے۔ اتنا سب ہونے کے بعد یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقبل کیا ہوگا۔

بابراعظم-شاہین آفریدی کے درمیان تکرار

ورلڈ کپ 2023 سے ہی بابراعظم اورشاہین شاہ آفریدی کے درمیان تکرارکی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانکہ کرکٹ بورڈ کے ذریعہ ان خبروں کو خارج کیا گیا تھا۔ اب ایک بارپھرسے ایسے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس سوال کواٹھایا ہے پاکستان کے سابق اسٹاراورپی سی بی کے سابق چیئرمین رمیزراجہ نے۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پرکئی سوال پاکستان کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی پراٹھائے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے باتوں باتوں میں یہ تک کہہ دیا کہ شاہین آفریدی ہی بابراعظم کو برباد کررہے ہیں۔ رمیزراجہ نے اس کے لئے بابراعظم اورمحمد رضوان کی جوڑی توڑنے کوسب سے بڑا موضوع بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس جوڑی کوتوڑنے کے لئے کافی دباؤبنایا گیا۔ اس کا اندازہ اسٹرائیک ریٹ کی بنیاد پرکیا گیا۔ نوجوان کھلاڑی لیگ کرکٹ میں اچھا کرکٹ کھیلتے ہیں، لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤالگ ہوتا ہے۔ اس کو بغیرسوچے آپ نے اس سلامی جوڑی کوتوڑدیا جو پوری دنیا میں مشہورتھی۔ حالانکہ نیوزی لینڈ سیریزکے دوران ہی آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بابراعظم اورمحمد رضوان کی جوڑی بیسٹ ہے، لیکن وہ ورلڈ کپ سے پہلے نئے کامبینیشن ٹرائی کرنا چاہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read