Bharat Express

Babar Azam vs Shaheen Shah Afridi: کپتانی ملنے کے بعد بابر اعظم کی تانا شاہی، شاہین آفریدی کی ٹیم سے ہوگی چھٹی، جانئے پورا معاملہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنتے ہی پاکستانی ٹیم میں ہلچل تیزہوگئی ہے۔ جانئے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی-20 سیریز کے لئے کس بہترین گیند باز کو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے۔

شاہین آفریدی کو ہٹا کر بابراعظم کو پھر کپتانی سونپ دی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی-20 سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کی شروعات 18 اپریل سے ہوگی اور یہ 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کو ٹی-20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹاکر بابراعظم کو دوبارہ محدود اووروں کے فارمیٹ کے لئے کپتان کا اعلان کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، شاہد آفریدی اس فیصلے سے مایوس تھے، لیکن اب ان پرایک اوربڑی مصیبت آنے والی ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز سے باہربٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ خبرایسے وقت میں آئی ہے، جب کچھ دن پہلے سلیکٹروں نے ٹریننگ کیمپ میں بابراعظم سے ملاقات کی تھی۔

شاہین آفریدی ہوسکتے ہیں باہر

بتایا جا رہا ہے کہ سلیکٹرس ٹیم کے سلیکشن سے متعلق مسلسل بابراعظم سے بات کر رہے ہیں۔ کاکل میں ہوئے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جاسکتا ہے، امید کی جا رہی ہے کہ ٹیم کا اعلان 5 اپریل کو کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق، شاہین شاہ آفریدی، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک بھی میچ نہیں کھیلیں گے۔ دوسری طرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران زخمی ہوئے حارث رؤف اب بھی بازآباد کاری کے عمل سے گزر رہے ہیں اورانہیں بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہرکیا جاسکتا ہے۔ مگر یہ اچھی بات ہے کہ انہیں ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں شامل کئے جانے کا امکان کافی زیادہ ہے۔

کپتانی سے ہٹائے جانے پرمایوس  تھے شاہین آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کو ٹی-20 ٹیم کی کپتانی تب ملی تھی جب 2023 ونڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بابراعظم نے تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ایسے میں ٹی-20 ٹیم کا کپتان شاہین آفریدی کو بنایا گیا تھا۔ وہیں اب کپتانی سے ہٹائے جانے پرحالانکہ آفریدی نے کوئی مخالفت تو نہیں کی، لیکن اتنا ضرور کہا کہ صرف ایک سیریز کی بنیاد پرانہیں کپتانی سے ہٹایا جانا صحیح نہیں ہے۔ آپ کو یاد دلا دیں کہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں پاکستان کو اسی سال جنوری میں ہوئی ٹی-20 سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read