Bharat Express

Babar Azam vs Shaheen Afridi: بابراعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان تکرار! پاکستان کے کپتان پر اٹھے سوال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین آفریدی اور سابق کپتان بابراعظم کے درمیان تکرار کی خبریں پھر سامنے آرہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی ایسی خبریں آتی رہی ہیں۔ حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعہ ان خبروں کو خارج کیا گیا تھا۔

شاہین آفریدی کو ہٹا کر بابراعظم کو پھر کپتانی سونپ دی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)

Babar Azam vs Shaheen Afridi: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اندرانتظامیہ میں جہاں انتشار جاری ہے۔ ٹیم کی کارکردگی بھی گزشتہ چند ماہ میں انتہائی خراب رہی ہے۔ حال ہی میں ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد شان مسعود کولال گیند کا کپتان بنایا گیا اوران کی کپتانی میں ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز0-3 سے ہارگئی۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں جنہیں وائٹ بال کا کپتان بنایا گیا تھا، ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے پہلے چارمیچ ہارچکی ہے۔ اس سیریزمیں سب سے زیادہ زیربحث موضوع بابراعظم کی کارکردگی ہے۔ اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ شاہین آفریدی نے بابرکو برباد کردیا ہے۔

بابراعظم-شاہین آفریدی کے درمیان تکرار

ورلڈ کپ 2023 سے ہی بابراعظم اورشاہین شاہ آفریدی کے درمیان تکرار کی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانکہ کرکٹ بورڈ کے ذریعہ ان خبروں کو خارج کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر سے ایسے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس سوال کواٹھایا ہے پاکستان کے سابق اسٹاراورپی سی بی کے سابق چیئرمین رمیزراجہ نے۔ رمیزراجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پرکئی سوال پاکستان کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی پراٹھائے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے باتوں باتوں میں یہ تک کہہ دیا کہ شاہین آفریدی ہی بابراعظم کو برباد کر رہے ہیں۔

پاکستان کے کپتان پراٹھے سوال

رمیز راجہ نے اس کے لئے بابراعظم اورمحمد رضوان کی جوڑی توڑنے کوسب سے بڑا موضوع بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس جوڑی کو توڑنے کے لئے کافی دباؤ بنایا گیا۔ اس کا اندازہ اسٹرائیک ریٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔ نوجوان کھلاڑی لیگ کرکٹ میں اچھا کرکٹ کھیلتے ہیں، لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ الگ ہوتا ہے۔ اس کو بغیرسوچے آپ نے اس سلامی جوڑی کو توڑ دیا جو پوری دنیا میں مشہور تھی۔ حالانکہ نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ہی آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بابراعظم اورمحمد رضوان کی جوڑی بیسٹ ہے، لیکن وہ ورلڈ کپ سے پہلے نئے کامبینیشن ٹرائی کرنا چاہتے ہیں۔

مجھ پرلگے الزام: رمیز راجہ

رمیز راجہ نے مزید کہا، مجھ پرالزام لگے کہ میں نے بابراعظم کی حمایت کی۔ میں ہرکپتان کی حمایت کرتا ہوں، لیکن آپ نے اس سلامی جوڑی کو توڑا جو مسلسل رن بنا رہی تھی۔ ایک سلامی جوڑی بنانے میں وقت لگتا ہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ایک ایسی جوڑی جو مسلسل رن بنارہی تھی، اسے ہٹانے کا آپ کو کیا فائدہ ہوا۔

بابراعظم کو برباد کر رہے ہیں شاہین!

بابراعظم کو اوپننگ سے ہٹاکرنمبر-3 پرلایا گیا ہے۔ ان کی جگہ محمد رضوان اور صائم ایوب کی جوڑی اوپننگ کرتی ہوئی نظرآئی۔ تاہم یہ جوڑی مسلسل 4 میچوں میں کچھ خاص نہیں کرپائی اورپاکستان کی ٹیم سیریزمیں 0-4 سے پیچھے ہے۔ اسی وجہ سے ایسے الزام شاہین آفریدی پرلگ رہے ہیں کہ انہوں نے بابراعظم کواوپننگ سے ہٹا کربرباد کیا ہے۔ ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ سوشل میڈیا پربھی ہیں۔ کیونکہ بابراعظم کی کارکردگی مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستانی ٹیم ان تمام عدم توازن سے کیسے نمٹتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read