Urdu Conclave 2026

SCHOOL

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل کی جانچ کی جارہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ای میل کس نے بھیجی۔ پولیس تکنیکی جانچ کے ذریعے ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ فی الحال صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

اتر پردیش کے ہمیرپور میں چندوپور کے گنگوا کا ڈیرہ اور بچی کا ڈیرہ علاقوں کے طلبہ طویل عرصے سے سڑک نہ ہونے کی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔ بارش کے موسم میں کیچڑ سے بھرے راستے پر اسکول جانا بچوں کے لیے خطرناک بن گیا تھا۔ اس مسئلے کے خلاف طلبہ اور مقامی افراد ترنگا ہاتھوں میں لے کر ضلع کلکٹریٹ پہنچے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ فرقہ وارانہ نفرت اور مذہبی شدت پسندی سے متاثر ایک سنگین مجرمانہ اقدام ہے۔‘‘

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تمام اسکولوں کو خالی کروا لیا گیا ہے اور والدین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ صورتِ حال قابو میں ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات سائبر کرائم یونٹ کر رہی ہے تاکہ بھیجنے والے کی شناخت کی جا سکے۔

ملزم استاد کا نام پرمود منوہر سردار ہے جو کازی کھیڈ میں ضلع پریشد میں پڑھاتا تھا۔ ملزم ٹیچر پر آٹھویں جماعت کی طالبات کو زبردستی فحش فلمیں دکھانے اور پھر طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سب سے زیادہ گنجان آباد ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود حفاظتی معیارات کی کمی کی وجہ سے چین کے بہت سے صوبوں میں آگ لگنے کے واقعات اور اسی طرح کے خطرات عام ہیں۔

 اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں کو بلایا گیا، کافی کوشش کے بعد ٹیم نے 6 بچوں کی لاشیں نکال لیں۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا اور جیسے ہی گھروالوں کو اپنے بچوں کی موت کی خبر ملی ان کا رو رو کر برا حال ہوگیا ۔چونکہ نوراتری کے اس پرمسرت موقع پر ان کے گھروں میں ماتم پھیل گیا۔

گورنمنٹ پبلک اسکول  کول بیلٹ کے ہیڈ ماسٹر رویندر پرساد نے کہا ہے کہ ایک استاد نے لڑکیوں کو رغبت دلانے کیلئے ملالہ یوسف زئی کی تصویر لگانے کا مشورہ دیا تھا جس پر غور کرنے کے بعد میں نے ملالہ یوسف زئی کی تصویر لگانے کی اجازت دی تھی تاکہ لڑکیوں میں تعلیمی بیداری کو فروغ دیا جاسکے۔

اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دھوپ میں پڑھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایسے میں اگر بچے دھوپ میں بیٹھ کر پڑھتے پائے گئے تو متعلقہ اسکول کے پرنسپل اور بی ای او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نئی دہلی، 7 نومبر (بھارت ایکسپریس ) | جیسے ہی قومی دارالحکومت کی ہوا کا معیار بہتر ہوتا ہے، دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیر کو اعلان کیا کہ شہر میں پرائمری اسکول بدھ سے دوبارہ کھل جائیں گے، جب کہ ٹرکوں کے داخلے پر سے پابندی بھی ہٹا دی گئی ہے۔ وزیر …