Bharat Express DD Free Dish

Samajwadi Party

سماجوادی پارٹی سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔پارٹی ہر طبقے کے ووٹ حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ قومی ایگزیکٹو میں سبھی طبقات کے لیڈر کو جگہ دی گئی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر کے ذریعہ رام چرت مانس پر دیئے گئے بیان سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ترجمان محمد فرحان نے الزام لگایا کہ اکھلیش یادو نے سوامی پرساد موریہ سے جان بوجھ کر یہ بیان دلوایا ہے۔

اپنے بیان میں شیو پال یادو نے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ پر جوابی حملہ کیا اور کہا، ''وہ متعصب ہیں۔ وہ یہاں مین پوری کے ضمنی انتخاب میں بھی آئے تھے۔

یوپی کے قدآورمسلم لیڈر اور سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا 'میں بھی ان کی پارٹی میں رہ چکا ہوں۔، میں الیکشن جیتا تھا اور سماجوادی ہار گئی تھی۔ مایاوتی نے اپنی برادری کے لئے جم کر کام کیا ہے'۔

AAP سلطان پور کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ اور سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے انوپ سانڈا سمیت پانچ دیگر کو تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ان پر 1500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے

ان کے ساتھ پارٹی کارکنوں نے گرفتاری کے خلاف ڈی جی پی ہیڈکوارٹر پر دھرنا دیا۔اگروال پر پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈل سے ٹویٹر پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔

ایس پی لیڈر اور میڈیا سیل کے ایڈمنسٹریٹر منیش جگن اگروال کو حضرت گنج پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ان پر سوشل پلیٹ فارم پر خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ ا

UP Nikay Chunav: شہری ترقیات کے وزیر اے کے شرما نے یہ واضح کردیا ہے کہ کمیشن بناکر ضروری سروے کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اوبی سی ریزرویشن کے بغیر انتخابات نہیں ہوں گے۔ ضرورت پڑی تو یوپی حکومت سپریم کورٹ جائے گی۔ 

عرفان کے ساتھ 'دھکا مکی' کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار عدالت کے باہر ایم ایل اے عرفان سولنکی کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیو پال یادو نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پہلے پسماندہ طبقات کے ریزرویشن اور پھر دلتوں کا ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، 'سماجوادی کو اب ریزرویشن بچانے کے لئے لڑائی لڑنی پڑے گی، اب جدوجہد سڑکوں پر کی جائے گی'۔