Bharat Express

Ghosi Bypoll 2023: ‘بی جے پی کے لیے برا شگون ہیں کیشو پرساد موریہ، وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کی پارٹی کو شکست ہوتی ہے’، شیو پال یادو نے ڈپٹی سی ایم پر کیا حملہ

 سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر پر شیو پال نے کہا کہ پورا ملک انہیں جان چکا ہے اور اب ان کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ کوئی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

ایس پی کے سینئر لیڈر شیو پال سنگھ یادو

Ghosi Bypoll 2023: مؤ ضلع کی گھوسی اسمبلی سیٹ پر 5 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے اور ایس پی اور بی جے پی کے درمیان زبانی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ کبھی ایس پی بی جے پی پر حملہ کرتی ہے تو کبھی بی جے پی کا جوابی حملہ سامنے آتا ہے۔ فی الحال، تازہ ترین بیان ایس پی کے سینئر لیڈر شیو پال سنگھ یادو کا آیا ہے، انہوں نے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کو نشانہ بنایا اور انہیں بی جے پی کے لیے ‘نحوست’ قرار دیا ہے۔

‘ضمنی انتخاب میں جیتنے والی ہے ایس پی’

لکھنؤ سے اعظم گڑھ گھوسی جا رہے سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال یادو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ بی جے پی کے لیے برا شگون ہیں۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، بی جے پی الیکشن ہار جاتی ہے۔ اس کے ساتھ شیو پال نے کہا کہ “ایس پی اس ضمنی انتخاب میں جیتنے والی ہے۔ ایس پی امیدوار سدھاکر سنگھ جیت درج کریں گے۔ انہوں نے کہا، ”بی جے پی ایس پی سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ یوگی حکومت کے زیادہ تر وزراء گھوسی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ وزراء کے پاس محکمے میں کوئی کام نہیں ہے۔ اس لیے گھوسی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

‘بی جے پی کے لیے برا شگون ہیں کیشو پرساد موریہ’

ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے اس دعوے پر، جسم میں انہوں نے ایس پی کی ضمانت ضبط ہونے کا دعوی کیا تھا… آج شیو پال نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی کیشو پرساد موریہ بی جے پی کی انتخابی مہم چلانے جاتے ہیں، وہاں سماج وادی پارٹی کی ہی جیت ہوتی ہے۔ شیو پال نے کہا کہ کیشو پرساد موریہ بی جے پی کے لیے برا شگون ہیں، ان کی وجہ سے بی جے پی کو نقصان ہی ہو رہا ہے۔ شیو پال نے سراتھو کا ذکر کرتے ہوئے اپنے مخالف کو بھی نشانہ بنایا۔ شیو پال نے کہا کہ سراتھو کے لوگوں نے انہیں اسمبلی انتخابات میں شکست دے کر آئینہ دکھایا ہے۔

‘اب راج بھر کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا’

دوسری جانب ایس پی سے الگ ہوکر پھر سے بی جے پی میں شامل ہوئے  سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر پر شیو پال نے کہا کہ پورا ملک انہیں جان چکا ہے اور اب ان کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ کوئی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ واضح رہے کہ گھوسی میں ضمنی انتخاب کے لیے 5 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتیجہ 8 تاریخ کو آئے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read