Bharat Express

Salman Khan

سلمان خان شوٹنگ کے لیے جہاں بھی جائیں گے، مقامی پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔ جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم شوٹنگ کے مقام پر پہنچے گی اور ان کی حفاظت کا خیال رکھے گی۔

25 نومبر 2023 کو پنجابی گلوکار گپی گریوال کے کینیڈین بنگلے پر فائرنگ ہوئی تھی۔ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی تھی، جس میں لارنس بشنوئی کے نام سے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ 'آج گپی گریوال کے بنگلے میں فائرنگ کروائی گئی۔

بابا صدیقی کا شمار سلمان خان کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی سالوں کے بعد بھائی جان (سلمان خان) اور بادشاہ (شاہ رخ خان) کے درمیان دوستی بھی کرائی تھی۔ دونوں کو اپنی افطار پارٹی میں بلایا تھا اور گلے ملوایا تھا۔

قتل کا اعتراف کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والا یہ ہینڈل لارنس گینگ نے پہلے کبھی استعمال نہیں کیا۔ لارنس بشنوئی کا انداز یہ رہا ہے کہ انمول بشنوئی، گولڈی برار یا گینگ کا کوئی مضبوط رکن ایسی پوسٹ لگا کر ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ یہ جانچ کا رخ موڑنے کی شرارت بھی ہوسکتی ہے۔

2013 میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی نے بالی ووڈ کے دو سپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان دیرینہ جھگڑے کا خاتمہ کیا تھا۔ برسوں تک جاری رہنے والے اس جھگڑے نے پورے بالی ووڈ کو دو کیمپوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ رینوکا شہانے نے ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں سلمان خان کی بھابھی کا رول نبھایا تھا۔ ان کا یہ رول بہت زیادہ سرخیوں میں آگیا تھا۔

حال ہی میں سلمان خان کے شو 'بگ باس 18' کا ایک نیا پرومو سامنے آیا ہے۔ جس میں ریتک روشن شو کی تشہیر کرتے نظر آئے۔ اداکار اس ویڈیو میں یہ بھی انکشاف کر رہے ہیں کہ ان کا ایک قریبی دوست اس شو کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

بالسوبرامنیم نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1966 میں کیا، جب انہوں نے مریادا رمنا کی تیلگو فلم کے لیے گانا ’ایمی ونٹا موہم‘ گایا۔ اس کے بعد وہ نہیں رکے اور ایک کے بعد ایک کئی پروجیکٹس ملنے لگے۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ایک دن میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے تھے۔ انہوں نے کنڑ میں 21، تمل میں 19 اور ہندی میں 16 گانے ریکارڈ کیے۔

نوجوان کا نام عزیر فیض محی الدین بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان کا قافلہ محبوب اسٹوڈیو کے قریب سے گزر رہا تھا کہ محی الدین تیزی سے موٹر سائیکل لے کر اداکار کی گاڑی کے قریب پہنچا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے بار بار خبردار کیا لیکن اس کے باوجود اس نے ایک نہ سنی۔

رپورٹس کی مانیں 'بگ باس 18'  کے لئے نیا شرما کے بعد اب دھیرج دھوپر اور شعیب ابراہیم کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعیب  ابراہم نے شو میں جانے سے انکار کر دیا ہے۔