سلمان خان نے 'بگ باس 18' کی شوٹنگ ایک بار پھر شروع کی، 'ویک اینڈ کا وار' میں گھر والوں کی لی کلاس
این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کی خبر سنتے ہی سلمان خان نے اپنے ریئلٹی شو ‘بگ باس 18’ کی شوٹنگ روک دی تھی۔ اس کے بعد سے اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ادھر سلمان خان نے ‘بگ باس 18’ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اداکار سلمان خان نے ویک اینڈ کا وار شوٹ کیا ہے جس کا پرومو سامنے آ یاہے۔
#WeekendKaVaar Promo – Salman Khan continues to host the showpic.twitter.com/kvFRt5FtIY
— #BiggBoss_Tak👁 (@BiggBoss_Tak) October 18, 2024
قابل ذکر بات یہ ہے کہ لیٹسٹ پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان رجت دلال کو ان کے اس دعوے پر سرزنش کرتے ہیں کہ ‘خواتین محفوظ نہیں ہیں’۔ وہ کہتے ہیں، ‘اگر کسی پر اتنا بڑا بدنما داغ لگ جائے تو ان کے خاندان کا کیا بنے گا؟ لوگ ان لوگو ں کہتے ہوں گے کہ تمہارا بیٹا، اس کے گھر والے کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ عورتیں محفوظ نہیں ہیں۔ لوگوں نے مجھ پر بھی ایسے الزامات لگائے ہیں، میں جانتا ہوں کہ اس سے میرے والدین کو کیسا لگا ہوگا۔
ارفین خان کی لی کلاس
اس کے بعد سلمان خان ارفین خان کی کلاس لیتے نظر آرہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں – ‘آپ کے پیشے میں آپ کو دوسروں کی بات سننا نہیں سکھایا جاتا؟ اس پر ارفین خان نے جواب دیا کہ نہیں، جس پر سلمان غصے میں آگئے۔ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو سکھایا نہیں جاتا تو آپ کیا کرتے؟ اگر آپ کسی کو بات نہیں کرنے دیتے تو کیا آپ اس کے بارے میں سیکھیں گے آپ کو بھی ہمارے لیول پر تھوڑا نیچے آنا پڑے گا۔زمین پر آپ علم لے کر ساتیوں آسمان پر بیٹھے ہواور مطلب آپ تو صرف بھگوان سے بات کرسکتے ہو، آپ لوگ دانش ور ہیں، ہم سب بے وقوف ہیں، میں بھی بیوقوف ہوں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سلمان خان کے شو ‘بگ باس 18’ سے پہلی بے دخلی ہوئی ہے۔ مدمقابل ہیما شرما کو شو سے بے گھر ہوگئیں ہیں ۔
بھارت ایکسپریس