Bharat Express DD Free Dish

Rouse Avenue Court

دہلی کے سی ایم نے عدالت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ای ڈی نے کہا کہ انہیں درخواست کا جواب دینے کے لیے وقت درکار ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم عدالتی تحویل میں ہے، ای ڈی کی نہیں۔ اگر اسے کوئی ریلیف چاہیے تو اس میں آپ کا کوئی کردار نہیں۔

اس میں بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، میسا بھارتی یادو، ہیما یادو اورامت کٹیال کے نام شامل ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران ای ڈی نے عدالت میں الزام لگایا تھا کہ لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کے ارکان کے ناجائز منافع کو ٹھکانے  لگانے کے لیے دو کمپنیاں بنائی گئی تھیں۔

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور اےاے پی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ وہ سنجے سنگھ اور کے کویتا کے خلاف دائر چارج شیٹ کی کاپی ملزمین کو دیں۔

عدالت خرابی صحت کی بنیاد پر اروند کیجریوال کی طرف سے دائر 7 دن کی عبوری ضمانت کی درخواست پر صرف یکم جون کو سماعت کرے گی۔

دہلی کے وزیراعلیی اروند کیجریوال نے مستقل ضمانت عرضی کے ساتھ ساتھ عبوری ضمانت عرضی بھی داخل کی ہے۔ کیجریوال نے صحت کی بنیاد پرعبوری ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا گزشتہ سال فروری سے ہی عدالتی حراست میں بند ہیں۔ ان کی کئی مواقع پر عدالتی حراست بڑھائی جاچکی ہے۔

ای ڈی نے اروند کیجریوال کو دہلی شراب پالیسی میں بے قاعدگیوں کا اہم سازشی قرار دیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں AAP کے کئی دوسرے لیڈر بھی ملوث ہیں۔ وہیں AAP نے ای ڈی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

عدالت نے ان کے وکیل کی مخالفت کے باوجود ان کی عدالتی تحویل میں 3 جون تک توسیع کر دی۔

عدالت اگلی سماعت 3 جون کو کرے گی۔ کوثر امام صدیقی نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست میں کہا ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت بہت خراب ہے۔ انہیں  اسپتال میں داخل کرنا پڑے گا۔

منیش سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو رہی تھی۔ ایسی صورت حال میں انہیں راؤز ایونیو کورٹ میں ورچولی پیش کیا گیا۔ عدالت کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم دیا۔