Bharat Express

Rohit Sharma

بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے بارے میں، بنگلہ دیش کے ساتھ اور اب نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز ٹیم انڈیا کے لیے اہم ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی ٹیم سلیکٹر آسٹریلیا دورہ کے لیے ٹیم کا اعلان کر سکتے ہیں۔ سندر کو پونے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور ان کی عمدہ کارکردگی نے سلیکٹرز کی توجہ ضرور حاصل کی ہوگی۔ ایسے میں انہیں اس دورے کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستان کے پاس پہلے ہی آل راؤنڈر اور اسپن بولر کی شکل میں دو عظیم کھلاڑی روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجا ہیں

ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس میچ کے چوتھے دن ہندوستانی ٹیم بولنگ کرنے آئی اور روہت شرما نے پہلے ہی اوور میں جسپریت بمراہ کو گیند سونپی۔ جسپریت بمراہ زبردست فارم میں نظر آ رہے تھے۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ہندوستان کا اسکور 3 وکٹوں پر 231 رنز ہے۔ اس وقت ہندوستان پہلی اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سے 125 رنز پیچھے ہے۔ اس سے پہلے تیسرے دن راچن رویندرا نے سنچری بنائی۔

ٹم ساؤتھی اب تک ٹیسٹ فارمیٹ میں 93 چھکے لگا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 91 چھکے لگائے تھے۔

بنگلورو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد روہت شرما خود پریس کانفرنس میں آئے۔ اس دوران انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پچ سمجھنے میں غلطی ہوئی۔

۔بھارت نے صرف 40 رنز پر 9 وکٹ گنوا دیے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا کا آج دوسرا سب سے کم اسکور ہوگا، لیکن محمد سراج اور کلدیپ یادو نے کچھ دیر تک کیوی گیند بازوں کا سامنا کیا، لیکن یہ دونوں صرف 6 رن جوڑ سکے۔ اس طرح ٹیم انڈیا 46 رن پر سمٹ گئی۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ ایسی خبریں ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہٹ مین کو  گراؤنڈ کے اندردوڑتے  ہوئے دکھائی دے رہےہیں ۔ وہ نیوزی لینڈ سیریز سے قبل کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔ روہت جم کرپسینہ بارہے ہیں ۔

پچ کیوریٹر شیو کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کانپور کی پچ بھی چنئی جیسی ہوگی۔ یہ سب کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ پہلے دو سیشنز میں اچھال ملے گا۔ پہلے دو دن بیٹنگ کے لیے بہت اچھے ہوں گے۔ پھر یہ آخری تین دنوں میں اسپنرز کی مدد کرے گا۔