Bharat Express

Revanth Reddy

درج فہرست ذات (ایس سی) ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے بجٹ اخراجات میں زبردست کمی کی گئی ہے۔ پچھلے سال اس محکمہ کا بجٹ 21,072 کروڑ روپے تھا جو اب گھٹ کر 7,638 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔ اسی طرح قبائلی بہبود کے محکمے کی مختص رقم کو 4,365 کروڑ روپے سے گھٹا کر 3,969 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

ٹیم انڈیا کے اسٹار تیزگیند بازمحمد سراج کے لئے تلنگانہ کی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ محمد سراج کوگھرکے لئے ایک پلاٹ اورسرکاری نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ مرکزی وزراء سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان سے مناسب بجٹ مختص کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تلنگانہ حکومت نے ابھی تک ریاستی نشان کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر چارمینار اور کاکتیہ آرچ کو نشان سے ہٹا دیا جاتا ہے تو تلنگانہ کی شناخت مٹنے کا اندیشہ ہے۔

تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی نے کہا، "پلوامہ حملہ آئی بی اور انٹیلی جنس کی ناکامی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر کچھ نہیں کیا ہے۔ اس کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔ آپ (بی جے پی) نے سرجیکل اسٹرائیک کا فائدہ اٹھایا ہے۔"

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے وکیل کے مطابق وہ صرف دو ہینڈل چلاتے ہیں، ایک تلنگانہ چیف منسٹر آفس (سی ایم او) اور دوسرا ان کا اپنا اکاؤنٹ۔ ایسے میں دہلی پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوال نا مناسب ہے ۔

وزیرداخلہ امت شاہ اس ایڈیٹیڈ ویڈیو میں مبینہ طور پر ایس سی-ایس ٹی اوراوبی سی کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے فیکٹ چیک میں یہ ویڈیو فیک نکلا تھا۔

سی ایم ریڈی کے مطابق، "سونیا گاندھی سے تلنگانہ سے الیکشن لڑنے کی درخواست کی گئی تھی کیونکہ تلنگانہ کے لوگ انہیں ماں کے طور پر دیکھتے ہیں۔" درحقیقت تلنگانہ کو علیحدہ ریاست کا درجہ دلانے میں سونیا گاندھی کا اہم رول مانا جاتا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈراکبرالدین اویسی نے اس الیکشن میں چندریان گٹا سیٹ سے جیت درج کی ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ یہاں سے دو بار یکطرفہ جیت درج کرچکے ہیں۔

ریونت ریڈی کوگورنر تملیسائی سندرراجن نے حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں عوام کی جم غفیرکے دوران عہدہ اوررازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈران بھی موجود رہے۔