PM Modi attends Shabad Kirtan: گرونانک دیو جی کے پرکاش پرب کی تقریبات سے قبل وزیراعظم مودی کی دہلی کے لوک نواس میں شبد کیرتن میں شرکت
اس پروگرام کی میزبانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کی۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سمیت کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے پروگرام میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی موجودگی دہلی کے عوام، خصوصاً سکھ برادری کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔
Amit Shah to visit Delhi Police Headquarters today: امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے امت شاہ آج دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کا کریں گے دورہ
یہ میٹنگیں مرکز کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے عزم کے درمیان بھی ہو رہی ہیں۔ نکسل سے پاک ہندوستان کا ہدف حاصل کرنے کے بعد مودی حکومت نے اب 31 دسمبر 2029 تک ملک کو منشیات سے پاک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ امت شاہ نے قومی دارالحکومت میں واقع نیشنل پولیس میموریل میں پولیس یادگاری دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس ہدف کا اعلان کیا تھا۔
Delhi Government holiday announced for Chhath Puja: بہار اور پوروانچل کے لوگوں کیلئے دہلی حکومت کا تحفہ، چھٹھ پوجا پر 16 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر اور ادارے رہیں گے بند
دہلی میں بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے۔ ان ریاستوں کے لوگوں کے لیے چھٹھ پوجا محض ایک تہوار نہیں، بلکہ عقیدت اور روایت سے جڑا ایک اہم مذہبی تہوار ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والے اس تہوار میں ورت رکھنے والے عقیدت مند ڈوبتے اور طلوع ہوتے سورج کو ارگھ دیتے ہیں۔
Home Minister Amit Shah: ـ وزیر داخلہ امت شاہ نے باراپولا فیز-3 ایلیویٹڈ کوریڈور کا افتتاح کیا، دہلی کو ملی نئی سوغات
وزیر داخلہ امت شاہ کے پہنچنے سے پہلے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پروگرام کے مقام پر لوگوں سے خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں سابق عام آدمی پارٹی حکومت پر دہلی کی ترقی کو روکنے کا الزام لگایا۔ریکھا گپتا نے کہا کہ سابق حکومت نے دہلی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور شہر کی ترقی ٹھپ کر دی گئی تھی۔
Saandhya Bajaj,Advocate– Supreme Court: خواتین کو بااختیار بنانے سے ٹریفک اور تحفظ تک، سندھیہ باجپئی نے ریکھا گپتا حکومت کے اقدامات کو سراہا
انہوں نے PM سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کے ذریعے گھروں کی چھتوں پر سولر سسٹم لگانے، PM-UDAY کے تحت غیر مجاز کالونیوں کے رہائشیوں کو جائیداد سے متعلق حقوق دینے اور ماحول دوست طریقے سے مذہبی اشیا کے وسرجن کے لیے مصنوعی تالاب اور پوجا کا سامان جمع کرنے کے مراکز قائم کرنے جیسے اقدامات کو بھی مفید قرار دیا۔
Drug-Free Youth Campaign: ‘نشہ مکت یووا’ مہم کے آغاز سے قبل وزیر اعظم مودی کا پیغام، کہا: نوجوانوں کو مثبت تبدیلی کے لیے ترغیب دینا مقصد
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صبح 11 بجے 'نشہ مکت یووا، وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا آغاز ہوگا۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ترغیب دینا ہے۔
Amit Shah Birthday Wishes: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی سالگرہ پر امت شاہ کا خصوصی پیغام، کہا- وہ مودی کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہیں
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ جانیے، انہوں نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں دہلی کی ترقی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن سے متعلق کیا کہا۔
SIR Enumeration Form: دہلی میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کا آغاز، دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے خصوصی نظرثانی کیلئے جمع کرایا مردم شماری فارم
مردم شماری فارم کے ساتھ کسی اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ووٹر الیکشن کمیشن کے ووٹر سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن بھی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 1950 ہیلپ لائن نمبر، ’’بک اے کال‘‘ سہولت کے ذریعے بوتھ لیول افسر سے رابطہ اور دہلی کے تمام اضلاع اور اسمبلی حلقوں میں قائم ووٹر ہیلپ سینٹروں سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
Collateral-Free Loans: دہلی حکومت کا خواتین کے لیے بڑا اعلان، خواتین کے اسٹارٹ اپس اور سیلف ہیلپ گروپس کے لیے10 کروڑ روپے تک بلا ضمانت قرض
ریکھا گپتا نے کہا کہ ملک کی خواتین گھروں میں رہ کر چھوٹے کاروبار، دستکاری، کھادی اور گھریلو مصنوعات کے ذریعے نہ صرف اپنے خاندان کی آمدنی بڑھا رہی ہیں بلکہ قومی معیشت کو بھی مضبوط بنا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ملکی اشیا کے بجائے مقامی اور سودیشی مصنوعات کے استعمال کو ترجیح دیں۔
Free Bus Travel For Transgender Community: ڈی ٹی سی کی بسوں میں ٹرانس جینڈر مسافروں کے لیے مفت سفر کی منظوری، دہلی حکومت کا بڑا فیصلہ
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے قیادت میں دہلی حکومت نے شمولیت اور حساس حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں کے تمام روٹس میں ٹرانس جینڈر مسافروں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔





