دہلی میں 27سال بعد بی جے پی کی سرکار بن چکی ہے۔ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں بی جے پی نے آج پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ اب دہلی کی ذمہ داری بی جے پی کے ہاتھوں میں جس کی کمان اب وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کو تھمادیا گیا ہے۔ان کے ساتھ چھ وزراء کی ایک ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل دہلی کے رام لیلا میدان میں ایل جی ونئے سکسینہ نے ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیراعلیٰ کا حلف دلایا ہے ۔اس طرح ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئی ہیں ۔ ان کے اوپر بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں اور بہت سارے چیلنجز بھی ۔ البتہ ان تمام کو عبور کرنے کیلئے مرکزی میں مودی حکومت کا انہیں بھرپور سپورٹ ملنے کی امید ہے۔
#WATCH | BJP’s first-time MLA Rekha Gupta takes oath as the Chief Minister of Delhi. Lt Governor VK Saxena administers her oath of office.
With this, Delhi gets its fourth woman CM, after BJP’s Sushma Swaraj, Congress’ Sheila Dikshit, and AAP’s Atishi. pic.twitter.com/bU69pyvD7Y
— ANI (@ANI) February 20, 2025
بطور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی حلف برداری کے بعد چھ نومنتخب ایم ایل اے کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔ ان میں سب سے اہم نام پرویش ورما کا ہے جو پہلے دن سے بی جے پی کے سی ایم امیدوار کے طور پر دوڑ میں سب سے آگے بتائے جارہے تھے لیکن آخری وقت میں بی جے پی نے انہیں ڈپٹی سی ایم کا عہدہ تھما دیا ۔ پرویش ورما ریکھا گپتا کی حکومت میں ڈپٹی سی ایم اور وزیر بن گئے ہیں ،انہیں بھی آج اسی اسٹیج سے حلف دلایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ متنازعہ بیانات کیلئے مشہور کپل مشرا کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔وہ بھی دہلی میں وزارت کا قلمدان سنبھالیں گے۔مجندر سنگھ سرسا کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔آشیش سود،پنکج سنگھ اور رویندر راج کو بھی آج حلف دلایا گیا ہے ۔ یعنی ریکھا گپتا کے ساتھ چھ وزراء کی ٹیم دہلی کو سنبھالنے کیلئے آج سے میدان میں اتر چکی ہیں ،ان تما م کی حلف برداری مکمل ہوچکی ہے۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi reaches Ramlila Maidan to attend the oath ceremony of Delhi CM designate Rekha Gupta pic.twitter.com/mmncYl3bku
— ANI (@ANI) February 20, 2025
واضح رہے کہ اس تاریخی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ ،بی جے پی صدر جے پی نڈا، آندھرا کے سی ایم چندر بابو نائیڈو،راجستھان سی ایم بھجن لال شرما، مدھیہ پردیش سی ایم موہن یاددو، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے علاوہ بیشتر این ڈی اے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔ حالانکہ یوپی اور بہار کے وزیراعلیٰ اس تقریب کا حصہ نہیں بن سکے۔ البتہ سیاسی شخصیات کے علاوہ صنعت کار،فلم اداکار، کسان اور عام عوام کے ہجوم کے بیچ بی جے پی کا یہ تاریخی پروگرام پرامن ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


