دہلی میں 27 سال بعد بی جے پی کی حکومت بننے جارہی ہے، چوتھی خاتون وزیراعلیٰ کے طورپر ریکھا گپتا آج وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے جا رہی ہیں۔لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے سابقہ حکومت کو پریشان کرنے والا بیان دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے خلاف جو بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں، ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔سب کی جانچ ہوگی اور حقیقت سب کے سامنالائیں گے۔ ریکھا گپتا کا یہ بیان اپنے آپ میں اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ کجریوال اینڈ کمپنی کی مصیبتیں کم ہونے والی نہیں ہیں اور کرپشن کا جن انہیں آگے بھی پریشان کرنے والا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے بعد بی جے پی کے لیے آج کا دن ایک تاریخی دن ہے۔ دہلی میں 27 سال بعد بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے۔ پورے پنڈال کو دلہن کی طرح سجایا گیاہے۔ قابل ذکر ہے کہ 27 سال بعد بھگوان نے دہلی پر قبضہ کیا ہے۔ سشما سوراج کے بعد سے جدوجہد کر رہی بی جے پی نے 27 سال بعد ایک بار پھر ریکھا گپتا کے روپ میں دہلی کو خاتون وزیر اعلیٰ کا تحفہ دیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ دہلی کے چیف سکریٹری نے بھیجا ہے۔
دعوت نامہ کے مطابق حلف برداری کی تقریب آج دوپہر 12 بجے رام لیلا میدان میں ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب کے ٹائم ٹیبل کے مطابق تقریب حلف برداری کے مہمان صبح 11 سے 12 بجے کے درمیان پہنچ کر اپنی نشستیں سنبھالیں گے۔ نامزد وزیر اعلیٰ اور نامزد وزرا 12:10 پر پہنچیں گے۔ ایل جی 12:15 بجے حلف برداری کی تقریب میں پہنچیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور دیگر قائدین 12:20 بجے پہنچیں گے۔ وزیر اعظم مودی 12:25 پر پہنچیں گے۔ 12:30 پر بینڈ کی دھن پر قومی ترانہ بجایا جائے گا۔ ایل جی 12.35 بجے وزیر اعلیٰ کو حلف دلائیں گے۔ایسا مانا جارہا ہے کہ حلف برداری کے بعد ریکھا گپا اپنی کابینہ کے ساتھ جمنا ندی کا دورہ کرسکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



