Magnificent arrangements for I’tikaf at the Prophet’s Mosque: مسجد نبوی میں 120 ممالک کے 4,000 افراد کا اعتکاف، کیے گئے ہیں شاندار انتظامات
معتکفین کی سہولت کے لیے مکمل طبی سہولیات، افطار، عشائیہ اور سحری کی فراہمی، موبائل چارجنگ اسٹیشنز، اور سامان رکھنے کے لیے لاکرز کی دستیابی۔ یہ انتظامات مسجد نبوی میں آنے والے معتکفین کی عبادات کو مزید پر سکون اور سہل بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
Maulana Mohammad Rahmani on Ramadan Importance: رمضان المبارک کا آخری عشرہ سب سے فضیلت کا عشرہ، زیادہ سے زیادہ عبادات کریں، مولانا محمد رحمانی کی بڑی اپیل
رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اس مبارک گھڑی اور شب قدر کو تلاش کرنے کے لئے اعتکاف کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ شب قدر کو ماہ رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
Ramadan 2025: رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کا آغاز، جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا ہے یہ عشرہ
مذہب اسلام میں رمضان سب سے مبارک اورمقدس مہینہ کہا جاتا ہے۔ اس دوران دنیا بھرکے مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ اس ماہ کوتین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آج تیسرے عشرے کا آغازہوگیا ہے۔
Imran Pratapgarhi’s Iftar Party: عمران پرتاپ گڑھی نے ناگپور سانحہ پر بی جے پی کو حکومت کو گھیرا، تشدد میں مسلمانوں کی یکطرفہ گرفتاری پر اٹھایا سوال
کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے اردو میڈیا کے لئے خصوصی طورپرا افطار کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافت اور اردو میڈیا ہمیشہ اصولوں پرقائم رہی ہے، اس لئے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Indian Union Muslim League Iftar Party: انڈین یونین مسلم لیگ کی افطارپارٹی میں سونیا گاندھی، اکھلیش یادو سمیت سرکردہ سیاسی شخصیات نے دیا محبت کا پیغام
دہلی میں انڈین یونین مسلم لیگ نے افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس میں کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی سمیت بڑی تعداد میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔
Ramadan 2025: ’ہماری صدا‘ ٹرسٹ کے ایجوکیشنل سینٹر میں بچوں کے ساتھ افطار پارٹی، طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی
سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل محمد اسلم نے بچوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سب بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، آپ سب میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ آج کا دور علم کا دور ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
Muslim World Response Israel Attack on Gaza: مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے تحفظ کے لئے مسجد الحرام میں مانگی گئی دعا، امام ڈاکٹر السدیس اور فرزندان توحید کی آنکھیں نم ہوگئیں
سعودی عرب کے مکہ واقع مسجد الحرام میں فلسطین کے لئے دعا کی گئی ہے۔ دعا کے دورام امام الشیخ السدیس سمیت نمازیوں نے فلسطین اور مسجدالاقصیٰ کے تحفظ کے لئے دعا مانگی۔ اس دوران فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر السدیس سمیت نمازیوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
Ramadan 2025: مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے افطارپارٹی کا اہتمام، آرایس ایس لیڈراندریش کمارنے پاکستان کی بربریت اورکشیدگی پراٹھائے سوال
اندریش کمارنے کہا کہ پاکستان کی فوج اور حکومت کی پالیسیوں نے وہاں کے عام شہریوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ دہشت گردی اورفوجی آمریت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
Ramadan 2025: رمضان کے روزے تقویٰ، مسوات، صبرو استقامت اور جدو جہد کی بہترین مشق: امیر جماعت اسلامی سید سعادت اللہ حسینی کا خطاب
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میں نے اس موقع پر استقامت اور جدوجہد کا خاص طور پر اس لیے تذکرہ کیا ہے کیونکہ اس وقت ہندوستان کے مسلمان جن حالات سے گزر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ان دونوں صفات یعنی استقامت اور جدو جہد کی ہمیں خاص طور پر ضرورت ہے۔
Ramadan 2025: مساجد اور قرآن کے حقوق، نماز اور صبر وتحمل سے متعلق اپنی ذات پر نظر ثانی کریں مسلمان، مولانا محمد رحمانی کی بڑی اپیل
ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدر نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ صبر اورنماز کے ذریعہ اللہ کی مدد حاصل کریں اور ملکی احوال کیسے بھی ہوں صبر کا دامن نہ چھوڑیں اورقانون کے دائرہ میں زندگی گزاریں۔ نیزمساجد کے اورقرآن مجید کے حقوق ادا کریں اوراللہ سے اپنا رشتہ مضبوط رکھیں۔





