مسجد نبوی میں افطار کا ایک منظر۔
مدینہ منورہ: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد نبوی میں 120 ممالک سے آئے 4,000 معتکفین کو خصوصی انتظامات کے تحت عبادت کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، معتکفین کی سہولت کے لیے مکمل طبی سہولیات، افطار، عشائیہ اور سحری کی فراہمی، موبائل چارجنگ اسٹیشنز، اور سامان رکھنے کے لیے لاکرز مہیا کیے گئے۔
مردوں کے لیے مسجد کے مغربی چھت والے حصے میں اعتکاف کی جگہ مختص کی گئی، جہاں وہ سیڑھی نمبر 6 اور 10 کے ذریعے پہنچ سکتے تھے۔جبکہ خواتین کے لیےشمال مشرقی سیکشن میں دروازہ نمبر 24 اور 25 اے سے داخلے کی اجازت تھی۔
معتکفین کو سہولت پہنچانے کے لیے مددگار ڈیسک، فرسٹ ایڈ طبی مراکز، دینی رہنمائی کے لیے دروس، اور مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ ہر معتکف کو ایک ذاتی نگہداشت کا کٹ اور خصوصی شناختی بینڈ بھی دیا گیا تاکہ انہیں مختص شدہ جگہوں پر آسانی سے رسائی ملے اور خدمات کو مؤثر بنایا جا سکے۔
یہ انتظامات مسجد نبوی میں آنے والے معتکفین کی عبادات کو مزید پر سکون اور سہل بنانے کے لیے کیے گئے تاکہ وہ یکسوئی سے رمضان کے آخری عشرے میں عبادت کر سکیں۔
عالم اسلام میں مدینہ منورہ کو ایک خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ مسجد نبوی میں اعتکاف کرنا سعادت کی بات ہے۔ یہی وجہ سے ہے کہ جس طرح مکہ مکرمہ میں رمضان کے مبارک مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کا جم غفیر یکجا ہوتا ہے اسی طرح مدینہ منورہ میں خصوصی عبادات اور زیارت کے لیے مسلمان مسجد نبوی کا رخ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے اور خود کو روک لینے کے ہیں۔ اسلامی اصطلاح میں اعتکاف رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عبادت کی غرض سے مسجد میں ٹھہرے رہنے کو کہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
