Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

کانگریس کے سابق صدر نے کہاکہ میری  تعزیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے کنبہ کے افراد کو کھویا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ سب کو معلوم ہو کہ پورا ملک ایک ساتھ کھڑا ہے۔ کل ہم نے حکومت کے ساتھ میٹنگ کی اور متحدہ اپوزیشن نے اس کارروائی کی مذمت کی۔

سپریم کورٹ نے لکھنؤ کی عدالت کی طرف سے جاری سمن پر روک لگاتے ہوئے کہاکہ ہم یہ واضح کر رہے ہیں کہ اگر دوبارہ اس طرح کے بیانات آئے تو ہم از خود نوٹس لیں گے۔ آزادی پسندوں پر تبصرہ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کشمیرکا دورہ کریں گے۔ وہ اننت ناگ کے اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی خیریت معلوم کریں گے۔ یہ دورہ متاثرین کے تئیں اظہارہمدردی کرنے اورحکومت کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ہے۔

کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن نے دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا، میٹنگ میں تقریباً سبھی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما ہوئے شامل

اپوزیشن کی طرف سے راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے، سنجے سنگھ، رام گوپال یادو، سدیپ بندوپادھیائے اور اسد الدین اویسی جیسے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر دیویندر یادو، اے آئی سی سی دہلی کے انچارج قاضی نظام الدین، دہلی کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق ایم ایل اے اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین مسٹر انل بھاردواج اور ڈاکٹر پی کے مشرا بھی اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کے روز کانگریس کے زیر اقتدار تمام ریاستوں یعنی ہماچل پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ سے روہت ویمولا ایکٹ کے نفاذ میں تیزی لانے کی گزارش کی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں دھوکہ دہی سے ووٹروں کو شامل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس سال فروری میں ایک پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے کہا تھا کہ مہاراشٹر کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

منچ نے اس تشدد کو ووٹ بینک کی سیاست کا خطرناک نتیجہ قرار دیا۔ ان کے مطابق، ’’یہ ایک منظم سازش تھی جس میں معصوموں کو ڈھال بنا کر وقف قانون کی مخالفت کے نام پر ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچایا گیا۔

راہل گاندھی نے ضلعی سطح کی سیاست کواہمیت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا ضلع صدرکوئی سمجھوتہ کرنے والا امیدوارنہیں ہوگا۔ وہ آپ لوگوں کی مدد سے ضلع چلائے گا۔ ضلع اس کے فیصلوں کے مطابق چلے گا۔ امیدوارکواوپرسے ہدایات نہیں ملیں گی۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ تنظیم اورالیکشن لڑنے والوں کے درمیان رابطہ ہو۔