Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

جھارکھنڈ کے چائباسامیں ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے جمعرات کو راہل گاندھی کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا اور انہیں 26 جون 2025 کو عدالت میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔

وزیرخارجہ ایس جے شنکر پر راہل گاندھی کی پوسٹ سے متعلق این سی پی کے کارگزار صدرپرفل پٹیل نے کہا کہ آج جب ملک متحد ہے، تب لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ایسی بچکانی باتیں کر رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہفتہ کے روزجموں وکشمیرکے پونچھ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ متاثرہ اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد راہل گاندھی کی جموں وکشمیرکا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ 25 اپریل کو وادی میں گئے تھے۔

انھوں نے کانگریس لیڈر اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے تمام لیڈران راہل گاندھی سے ناراض ہیں۔

راہل گاندھی یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مودی نے پاکستان کے خلاف جنگ روکنے پر اتفاق کرکے ہندوستان کے وقار کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔

 راہل گاندھی نے اپنی سابق پوسٹ میں لکھا - پاپا، آپ کی یادیں ہر قدم پر میری رہنمائی کرتی ہیں۔ میرا عزم یہ ہے کہ آپ کے ادھورے خوابوں کو تکمیل تک پہنچانا - اور میں انہیں ضرور پورا کروں گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’کرناٹک میں بہت سے لوگوں کے پاس زمینیں ہیں، لیکن ان کے پاس مالکانہ حق نہیں ہے۔ آج کرناٹک حکومت ریاست کے 1 لاکھ کنبوں کو مالکانہ حق دینے جا رہی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے کہاکہ میں نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ کرناٹک میں جس کے پاس بھی زمین ہے اسے مالکانہ حقوق ملنا چاہئے۔ آج کرناٹک حکومت 1 لاکھ خاندانوں کو مالکانہ حقوق دینے جا رہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہاکہ حکمران پارٹی سنجیدہ ماحول میں کارٹونزم کر رہی ہے، اپوزیشن حکمران پارٹی کے ساتھ کھڑی تھی لیکن بی جے پی ہمیشہ احمقانہ باتیں کرتی ہے، ہمیں فوج پر بھروسہ ہے لیکن قومی قیادت پر یقین نہیں۔