Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

اگر ہم انڈیا اتحاد ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک  پیش نہیں کرتے تو وہ پارلیمنٹ سے باہر بھاشن پر بھاشن دیتے رہتے اور منی پور پر بات نہیں کرتے۔ لیکن ہم نے انہیں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرکے انہیں مجبور کیا کہ وہ ایوان میں آکر اپنی چُپی توڑیں  اور ہم اس میں کامیاب رہے۔

No Confidence Motion: سال 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی روایتی سیٹ امیٹھی سے الیکشن ہراچکی اسمرتی ایرانی پارلیمنٹ میں بھی راہل گاندھی کو اڈانی کے موضوع پر گھیرتے ہوئے نظرآئیں۔

حکومت کی طرف سے راج ناتھ سنگھ نے بدھ (9 اگست) کو لوک سبھا میں کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور معاملے پر جواب دیا ہے۔ جمعرات کو پی ایم مودی اس تجویز پر بحث کا جواب دیں گے۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہمارے ملک کی پارلیمانی تاریخ میں آج تک 'بھارت ماتا کے قتل' کی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس معاملے پر میز تھپ تھپائی گئی۔

Rahul Gandhi Speech: راہل گاندھی نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بولنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب میں نے اڈانی جی پر بات کی تھی تو لوگوں کو تکلیف ہوئی تھی۔ راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا، ‘میں آج اڈانی پر بات نہیں کرنے والا ہوں۔ …

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور ایم پی راہل گاندھی کو ایک خط لکھا، "جی این سی ٹی ڈی (ترمیمی) بل، 2023 کو مسترد کرانے اور اس کے خلاف ووٹ دینے کے لیے دہلی کے 2 کروڑ عوام کی طرف سے اظہار تشکر کیا۔ "

کانگریس لیڈر راہل گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس دوران وہ گجرات سے میگھالیہ تک پد یاترا کریں گے۔ جس وقت راہل گاندھی اپنی یاترا شروع کریں گے، تب ہی مہاراشٹر کانگریس بھی پوری ریاست میں پد یاترا شروع کرے گی۔

اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کا دوسرا دور بنگلورو میں منعقد ہوا۔ جس میں اپوزیشن لیڈران کی رضامندی سے اس اتحاد کا نام I.N.D.I.A. رکھا گیا۔

ہاوسنگ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت جس سرکاری بنگلہ کو رکنیت منسوخ ہونے کے بعد راہل گاندھی نے خالی کیا تھا ، اب ایک بار پھر راہل گاندھی اسی بنگلہ میں رہیں گے چونکہ ہاوسنگ کمیٹی نے کوئی دوسرا بنگلہ دینے کے بجائے پرانا بنگلہ ہی راہل گاندھی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Parliament Monsoon Session 2023: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر لوک سبھا میں دوپہر 12 بجے سے بحث ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے کانگریس نے ابتدائی بحث کا آغاز کیا۔