Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

راہل گاندھی نے فارسی شاعر رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’لفظ دل سے ادا ہوں گے تو دل میں داخل ہوتے ہیں۔‘

رامیشور سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ رامیشور جی زندہ دل انسان ہیں، وہ خراب حالات میں بھی مسکراتے ہیں۔ اس کی ویڈیو نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ مہنگائی کی وجہ سے رامیشور ٹماٹر بیچنے کے لیے نہیں خرید سکا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔جو انتہائی تکلیف دہ اور جذباتی لمحہ تھا ،جس نے ہر دیکھنے والی کو تکلیف افسردہ کردیا ۔

Unnao News: اناؤ میں ساکشی مہاراج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پرسخت تنقید کی ہے۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کے ’بھارت ماں کے قتل‘ والے بیان پرانہیں ’پاگل‘ بتا دیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ان کے لگائے ہوئے زخم بھرنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔ غم اور غصہ آسانی سے دور نہیں ہوگا۔ یہ ایک مخصوص سیاست کا نتیجہ ہے۔ جب آپ کسی ملک کو تقسیم کرتے ہیں، جب نفرت پھیلتی ہے۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو ساتھ رکھیں چونکہ اسی میں  ہم ایک خاندان بن جاتے ہیں۔

کانگریس کے اس دعوے کے بعد بی جے پی نے پلٹ وار کیا ، گزشتہ ایک ماہ کا ڈیٹا براہ راست پارٹی نے شیئر کیا اور بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑائی کے اصل فاتح پی ایم مودی ہیں۔

ٹوڈا  کمیونٹی  (برادری ) کی خواتین نے خواہش ظاہر کی کہ راہل گاندھی وزیر اعظم کے طور پر اس مقام پر واپس آئیں۔ اگلے سال ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں

کانگریس لیڈر کی تقریر کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے خواتین ممبران پارلیمنٹ کی طرف فلائنگ کس کے اشارے کیے ہیں۔

اگر آپ نے کل دیکھا ہوگا تو آپ  کو اندازہ ہوگا کہ کیسے پی ایم مودی منی پور پر ہنس ہنس کر بات کررہے تھے، مذاق اڑا رہے تھے، یہ ان کو زیب نہیں دیتا ہے۔ اگر ملک میں  تشدد ہورہا ہے ۔ کہیں کوئی مسئلہ ہے توملک کے وزیراعظم کو دو گھنٹے مذاق نہیں اڑانا نہیں چاہیے۔ کل کا موضوع کانگریس نہیں تھا، میں بھی نہیں تھا۔ موضوع منی پور تھا۔

ویڈیو کے آغاز میں پی ایم مودی کہتے ہیں، "ملک کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں، یہ لوٹ کی دکان ہے، یہ لوٹ کا بازار ہے۔ نفرت ہے، گھپلے ہیں، بد عنوانی ہے۔ اس کے بعد ویڈیو میں ایک گانا چل رہا ہے 'تم نے کھولی ایک دکان، کیا کیا رکھ ہے ساماں'۔ ساتھ ہی راہل اور سونیا کے ویژول بھی چلتے ہیں۔

نیتو سنگھ نے کہا- ”جو خاتون دوست اسمرتی ایرانی کی سہیلی تھی، اس کے شوہر کو ہی اسمرتی ایرانی لے کربھاگ گئیں۔ پھر شادی کی۔ یہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ ایسی خاتون ہمارے راہل جی پر تنقید کرتی ہے۔ ایسی خاتون کو تو خود ہی شرم آنی چاہئے۔“