Bharat Express

Kailash Vijayvargiya on MP Election 2023: کیلاش وجے ورگیہ کا کانگریس پر حملہ، کہا – راہل اور پرینکا کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں

مدھیہ پردیش میں جب سے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوا ہے۔ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اس کی اپنی حکومت بنے۔ مدھیہ پردیش میں دو بڑی پارٹیاں بی جے پی اور کانگریس ہیں۔

بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ۔ (فائل فوٹو)

Kailash Vijayvargiya on MP Election 2023: مدھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ ان دنوں انتخابی مہم کے دوران اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس دوران کیلاش وجے ورگیہ نے کانگریس پر سخت نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ چاہے راہل گاندھی ہوں یا پرینکا گاندھی ان لوگوں کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ گزشتہ انتخابات میں بھی راہل گاندھی نے کسانوں، دودھ پروڈکٹ کرنے والوں  اور کوآپریٹو سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کو دھوکہ دیا تھا۔ اسی طرح ایک بار پھر کانگریس سب کو دھوکہ دینے والی ہے۔

مدھیہ پردیش میں جب سے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوا ہے۔ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اس کی اپنی حکومت بنے۔ مدھیہ پردیش میں دو بڑی پارٹیاں بی جے پی اور کانگریس ہیں۔جب کہ کانگریس امیدواروں کے اعلان میں پیچھے ہے۔بی جے پی نے اپنی فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں کیلاش وجے ورگیہ کا نام بھی شامل ہے۔فہرست جاری ہونے کے بعد سے کیلاش وجے ورگیہ اپنے اسمبلی حلقہ 1 میں سرگرم ہو گئے ہیں اور انتخابات میں مہم چلا رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران کیلاش وجے ورگیہ کا درد بار بار سامنے آرہا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے ۔لیکن پارٹی کے حکم کی وجہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ناگدا میں پارٹی کے ایک پروگرام میں کارکنوں سے کہی۔

کیلاش وجے ورگیہ نے کیا کہا؟

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ تمام فیصلے اپنے حق  تھوڑے ہی ہوتے ہیں  جو ہم سوچتے ہیں وہ تھوڑے ہوتے ہیں ۔ میں آپ کو پھر دہرا رہا ہوں، میرے دل میں لڑنے کی ایک فیصد بھی خواہش نہیں تھی۔میں  ڈر تا نہیں ہوں کہ اگر میں الیکشن لڑا تو ہار جاؤں گا۔ا گر میں حلقے میں نہ بھی جاؤں تو پچاس ہزار ووٹوں سے جیت جاؤں گا، کیونکہ میں تھوڑا  ہی لڑتا ہوں، کارکن لڑتے ہیں، کارکن  جیت جائے گے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read