Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

دوسری جانب سپریم کورٹ نے لوک سبھا کی رکنیت کی بحالی کو چیلنج کرنے والی راہل گاندھی کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس سنجیو کمار کی بنچ نے کہا تھا، 'ٹرائل جج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، حتمی فیصلہ آنے تک سزا کے حکم پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔'

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ بولا۔ انہوں نے آسام کے موجودہ وزیر اعلیٰ کو ملک کا سب سے بد عنوان وزیر اعلیٰ قرار دیا۔

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے راہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2004 سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور پیچھے سے حکومت چلاتے آئے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ راہل جی نے ایسا ایونٹ کیوں نہیں کرلیا۔ ان کو یہ کام کرنے سے کس نے روکا تھا؟

بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کے بارے میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ نظریہ سے متعلق یاترا ہے۔ نیائے یاترا سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف کے لیے ہے۔ اس میں ذات پات کی مردم شماری جیسے کئی مسائل ہیں۔

کیرالہ کے وایناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہندو مذہب کے اہم شخصیات نے بھی رام مندر کے افتتاح سے متعلق پروگرام پر سوالات اٹھائے ہیں۔ یہ پروگرام الیکشن سے متعلق ہو گیا ہے۔ ایسے میں کانگریس صدر نے افتتاحی تقریب میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کانگریس کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' 15 ریاستوں کے 100 لوک سبھا حلقوں سے گزرے گی۔ اس مدت کے دوران، کل 6,713 کلومیٹر کا فاصلہ بس اور پیدل طے کیا جائے گا اور یہ یاترا 20 یا 21 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔

انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتوار کو منی پور سے شروع ہو گئی۔اس یاترا میں اب کانگریس رہنماوں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیڈران ،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور اس میں سب سے پہلا نام لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کا ہے جو فی الحال آزاد ہیں ،کسی بھی پارٹی میں نہیں ہیں۔

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، "میں 29 جون کو منی پور آیا تھا اور اس دورے کے دوران جو کچھ میں نے دیکھا اور سنا وہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منی پور کے تھوبل سے 'بھارت جوڈو نیائے یاترا' کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ یاترا 67 دنوں میں 6,700 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی اور 110 اضلاع سے گزرے گی۔