Bharat Express DD Free Dish

Priyanka Gandhi

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اترپردیش کی رائے بریلی سیٹ سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے وائناڈ کی عوام کو بھی پیغام دیا ہے۔

کانگریس ایم ایل اے آرادھنا مشرا مونا نے کہا کہ بی جے پی نے 370 کے نام پر ووٹ مانگے۔ جموں میں کسی بھی امیدوار نے اپنے نشان پر انتخاب نہیں لڑا۔ یوپی نے ان کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے بڑی جیت  حاصل کرنے کے بعد کانگریس لیڈر راہل اور پرینکا گاندھی منگل کو پہلی بار رائے بریلی پہنچے۔ اس دوران عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر جم کرشدید حملہ کیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2014 کے بعد اتر پردیش میں اپنی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی نے 33 لوک سبھا سیٹیں جیتی ہیں، جو کہ سماج وادی پارٹی سے چار کم ہیں۔

شیخ حسینہ ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دہلی پہنچی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اتوار کو راشٹرپتی بھون کےاحاطہ میں پی ایم مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا، "انہیں اپوزیشن کے لیڈر کا عہدہ سنبھالنا پڑے گا، آخر لوگ انہیں وہاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

کے سی وینوگوپال نے کہا کہ انڈیا الائنس نے اتر پردیش، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور مہاراشٹر میں پارٹنر پارٹیوں کی مدد سے اپنا پرچم بلند کیا۔ 18ویں لوک سبھا میں انڈیا الائنس کا اہم حصہ ہوگا۔

امیٹھی میں جیت کے بعد کشوری لال شرما کی سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی ویڈیو کانگریس کی ترجمان سپریا شرینت نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کی۔ جس میں ہر کوئی ہنستا کھیلتا نظر آ رہا ہے۔

گہلوت نے کہا کہ یہ لاکھوں بچوں کے مستقبل اور طبی پیشے کی ساکھ کا سوال ہے، اس لیے مرکزی حکومت اور این ٹی اے کو اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس کی تحقیقات کرنی چاہیے اور ہر ایک کو انصاف ملنا چاہیے۔

کھرگے نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ  مودی کی قیادت پسند نہیں ہے، یہ مینڈیٹ مودی حکومت کے خلاف ہے لیکن جیسا کہ ان کی عادت ہے وہ سچائی کو قبول نہیں کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں ۔