Israel Hamas War: غزہ پر اسرائیلی بمباری کو راہل گاندھی نے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا، کھڑگے نے کہا- بمباری میں لوگوں کی ہلاکت ناقابل جواز اور ایک سنگین انسانی المیہ ہے
ماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے اندر حملے کے بعد سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3,785 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ جمعرات کے روز تک اسرائیل میں 1,400 سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔
Chhattisgarh Elections 2023: پرینکا گاندھی کا اعلان ، چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ہم ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے
پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے پنچایتوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا۔ ایک وقت تھا جب عوامی نمائندوں کی تعداد بہت کم تھی۔ تمام چھوٹے بڑے فیصلے ایک جگہ پر مرکوز تھے۔ لیکن پنچایتی راج کے ذریعے جمہوریت ہر فرد تک پہنچی اور آج علاقے کی ضرورت کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں
MP Elections 2023: کیلاش وجے ورگیہ کا پرینکا گاندھی پر حملہ، کہا آپ نے کنہیا کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟
کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ موہن کھیڑا جانے سے پہلے پرینکا جی کو جواب دینا چاہیے کہ کنہیا لال ٹیلر کو کس نے مارا؟ آج بھی راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے اس کے اور ان کے خاندان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی
Priyanka Gandhi raises questions on ED’s action: ای ڈی مدھیہ پردیش کیوں نہیں آتی،یہاں بھگوان کی مورتی میں بھی بی جے پی حکومت نے گھوٹالہ کیا ہے:پرینکا گاندھی
یہاں ویاپم گھوٹالہ ہوا ہے۔ کیا کبھی اس کی تحقیقات ہوئی؟ اگر آپ بی جے پی کے خلاف لکھتے ہیں تو ای ڈی فوراً آپ تک پہنچ جائے گی۔ آپ کو پوچھنا چاہئے کہ ای ڈی ابھی تک یہاں کیوں نہیں آئی؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہاکال کوریڈور کے ماں نرمدا اور سپتاریشس کی مورتیوں میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بھگوان کے ساتھ بھی کوئی کرپشن کرتا ہے؟
Maharashtra 24 Deaths: ‘یہ قتل ہے…’، مہاراشٹر کے اسپتال میں 12 معصوموں سمیت 24 لوگوں کی موت پر سیاست، راہل، پرینکا اور شرد پوار نے شندے حکومت کو گھیرا
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا میڈیم پر لکھا کہ حکومت اپنی تشہیر پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرتی ہے، لیکن بچوں کی دوائیوں کے لیے پیسے نہیں ہیں؟ بی جے پی کی نظر میں غریبوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔
Priyanka Gandhi writes to PM: پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی کو لکھا خط،ہماچل کی عوام کے درد کو خط میں کیا پیش، کی یہ خاص اپیل
اس سانحے میں جب ہماچل کے لوگ مدد کے لیے ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں، مرکزی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سیبوں پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی ہماچل کے سیب کاشتکاروں اور باغبانوں کے لیے دوہرا معاشی دھچکا ثابت ہوگی۔ میری سمجھ میں اس مشکل وقت میں کسانوں کو ایسا دھچکا نہیں دینا چاہئے۔
Oppn Slams PM Modi For Relaxing Import Duty On US Apples: بائیڈن کو خوش اور امریکی کسانوں کو مالا مال کرنے کیلئے پی ایم مودی نے سیب کی صنعت کو کردیا قربان:اپوزیشن
مرکزی حکومت نے کئی امریکی مصنوعات جیسے چنے، دال اور سیب پر امپورٹ ڈیوٹی 35 فی صد سے 15 فی صد کر دی ہے۔ یہ ٹیکس ابتدائی طور پر 2019 میں امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم اشیاء پر محصولات بڑھانے کے فیصلے کے جواب میں عائد کیے گئے تھے۔
MP Politics: مدھیہ پردیش کے باشندوں کو پرینکا گاندھی نے دی چھٹویں گارنٹی،شیوراج حکومت عمل میں لا نے کی تیاری
کانگریس کی جنرل سکریرٹی پرینکا گاندھی نے گوالیار کے میلا گروانڈ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معذورافراد کی پینشن میں اضافہ کے لئے چھٹویں گارنٹی کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل پرینکا گاندھی نے 12 جون کو جبلپور میں پانچ گارنٹیوں کا ذکر کیا تھا
Mallikarjun Kharge announced the new team of CWC: ملکارجن کھڑگے نے کیا سی ڈبلیو سی کی نئی ٹیم کا اعلان، سچن پائلٹ سمیت ان چہروں کو ملی جگہ، دیکھیں فہرست
کانگریس کی نئی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ سابق صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور راہل گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈر شامل تھے۔
Lok Sabha Election 2024: راہل گاندھی امیٹھی سے لڑیں گے لوک سبھا الیکشن، یوپی کانگریس کے نئے صدر اجے رائے کا اعلان
Rahul Gandhi Contest Amethi: یوپی کی سیاست سے بڑی خبرآئی ہے، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے متعلق یوپی کانگریس کے نئے صدر اجے رائے نے بتا دیا ہے کہ وہ کہاں سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔