Bharat Express

Prajwal Revanna

حراست سے بچنے کے لیے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا نے عدالت میں پیشگی ضمانت عرضی دائر کی تھی۔ جسے آج شام عدالت نے مسترد کر دیا۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے پرجول ریونّا مبینہ فحش ویڈیو معاملے میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔ پرجول ریونّا کے ساتھ ان کے والد پر بھی جنسی استحصال کے الزام لگے ہیں۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ہریانہ میں خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال سے لے کر منی پور تک اس حکومت میں ہماری بہنوں کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

ہاسن سے جے ڈی (ایس) کے موجودہ ایم پی پرجول ریونا پر خواتین کے جنسی استحصال کا الزام ہے۔ وہ ہاسن لوک سبھا حلقہ سے این ڈی اے کے امیدوار ہیں، جہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔

کرناٹک حکومت کے ذریعہ تشکیل کی گئی ایس آئی ٹی نے جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کو خواتین کے ساتھ جنسی استحصال معاملے میں نوٹس بھی بھیجا تھا۔

کرناٹک کے ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا پر جنسی استحصال کا الزام ہے۔ اس موضوع پر اپوزیشن بی جے پی پر حملہ آور ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کیا کہ کرناٹک میں خواتین کے ساتھ ہوئے گھناؤنے جرم پر بھی وزیراعظم مودی نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتے پرجول ریونّا ملک کے سب سے بڑے سیکس اسکینڈل کا ملزم ہے۔ دعویٰ ہے کہ تقریباً 3000 ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں، جس میں خواتین کا استحصال دکھائی دے رہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کے 2 مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ ان دو مرحلوں کے بعد بی جے پی کے داخلی سروے کے لحاظ سے بی جے پی اور اتحادی پارٹیاں 100 سیٹوں سے آگے نکل چکی ہیں۔

پرجّول ریونّا کے سیکس اسکینڈل معاملے میں جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی نے پرجّول ریونّا کو معطل کردیا ہے۔ اسی درمیان کرناٹک کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے بھتیجے پرجّول کے معاملے سے پوری فیملی کو الگ کرلیا ہے اور اسے پرجّول کا ذاتی معاملہ بتایا ہے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا، ’’وزیراعظم نریندر مودی، منگل سوتر کی بات نہ کریں۔ ہاتھرس میں دلت لڑکی کی عصمت دری کرنے والا شخص بی جے پی سے تھا۔