Weather Update: جنوبی بھارت میں بارش اور آندھی کا الرٹ، شمالی بھارت میں سرد لہر اور گھنا کہرا، دہلی میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز
محکمۂ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے گہرے دباؤ کے اثر سے تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور کیرالہ میں اگلے 48 گھنٹوں تک موسم سرگرم رہے گا۔ ان ریاستوں کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
Delhi Weather Today: دہلی این سی آر میں میں ٹوٹا سردی کا ریکارڈ، کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری تک گرا، محکمۂ موسمیات کا یلو الرٹ جاری
اتوار کی صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حدِ نگاہ کم ہو کر صرف 50 میٹر تک رہ گئی تھی، جس سے فضائی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔ بعد میں حالات میں معمولی بہتری آئی اور حدِ نگاہ 100 میٹر تک پہنچ سکی،
Delhi Rain: دہلی کی صبح میں کپکپاتی سردی کے ساتھ بارش، اے کیو آئی 400 کے پار، شدید آلودگی اور سرد لہر نے بڑھائیں عوام کی مشکلات
صبح کے وقت دارالحکومت کے کئی حصوں میں دھند اور دھوئیں کی موٹی تہہ چھائی رہی، جس سے حد نگاہ میں نمایاں کمی آئی۔ اس کا اثر ٹریفک پر بھی دکھائی دیا اور کئی علاقوں میں گاڑیوں کی رفتار کم رہی۔ لوگ ماسک پہن کر گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور نظر آئے۔
North India Cold Wave: دہلی، یوپی اور بہار میں کولڈ ڈے الرٹ جاری، شمالی ہند میں سرد لہر کا قہر
دارالحکومت دہلی میں کم سے کم درجۂ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے۔ اسی پیش نظر محکمۂ موسمیات نے کولڈ ڈے الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی کے ساتھ ساتھ گروگرام، غازی آباد، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بھی یلو الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ صبح کے اوقات میں گھنے کوہرے کے باعث ٹریفک کی رفتار سست رہنے کا اندیشہ ہے۔
All India Weather Update: دہلی-این سی آر میں سردی اور کہرے کا قہر،آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ، کئی ریاستوں میں سرد لہر کی وارننگ
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سات دنوں تک شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گھنے سے انتہائی گھنے کہرے کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، بہار اور راجستھان میں کہرے کا اثر برقرار رہے گا
Weather Update: یوپی اور دہلی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ شمالی بھارت میں شدید سردی اور گھنا کہرا، پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
دہلی میں جمعہ کی صبح گھنا کہرا چھایا رہے گا۔ شمالی، مغربی، جنوبی اور جنوب مغربی دہلی میں حدِ نگاہ انتہائی کم رہ سکتی ہے۔ صبح کے وقت درجۂ حرارت 5 سے 9 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Weather Updates Today: دہلی سے بہار تک سردی کا قہر، کشمیر میں برفباری، گھنے کہرے نے فضائی آمدورفت کی روکی رفتار، جانئے کتنی پروازیں ہوئیں منسوخ ؟
ان ریاستوں میں فضائی آلودگی کی سطح خراب سے بہت خراب زمرے میں بنی ہوئی ہے، جس میں پرالی جلانے کے واقعات بھی اضافہ کر رہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی برقرار ہے۔ درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہنے کے باعث سخت سردی جاری ہے۔
Weather Update: دہلی میں شدید سردی کی دستک، دو دن گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان، فضائی آلودگی میں معمولی کمی
محکمۂ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے لیے کہرے کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ اندازہ ہے کہ دہلی کے بیشتر علاقوں میں ہلکے سے درمیانے درجے کا گھنا کہرا چھایا رہے گا۔ خاص طور پر صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ کم ہو سکتی ہے،
Weather Update: دہلی میں آج کرسمس پر رہے گی ہلکی دھوپ، 27 سے 29 دسمبر کے درمیان گھنے کہرے کی وارننگ
محکمہ موسمیات نے 27 سے 29 دسمبر کے درمیان دہلی این سی آر میں گھنے سے بہت گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ان دنوں صبح کے ابتدائی اوقات میں کہرا زیادہ شدید رہنے کا خدشہ ہے۔ 29 اور 30 دسمبر کو بھی اسی طرح کے حالات برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Deadly Air Pollution Continues in Delhi: دہلی میں جان لیوا آلودگی برقرار، اے کیو آئی 450 سے تجاوز،خراب حدد نگاہ کے باعث 228 پروازیں منسوخ
ڈاکٹروں نے بھی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اس درجے کی آلودگی دمہ، سانس کی تکالیف اور آنکھوں میں جلن جیسی بیماریوں کو بڑھا سکتی ہے۔ ۔





