Bharat Express DD Free Dish

Pollution

آلودگی کے باعث:دمہ اور سانس کے مریضوں کو شدید دشواری، آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش، کھانسی، تھکن، گھبراہٹ اور سر درد کی شکایات میں اضافہ،پھیپھڑوں کی کارکردگی متاثر۔

دارالحکومت دہلی دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی والے شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ایئر کوالٹی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے چند دنوں تک شہر کی ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں رہنے کی توقع ہے

آلودہ ہوا کے اثرات بچوں سے لے کربڑوں تک سبھی کے صحت پر دکھائی دے رہے ہیں۔ آنکھوں میں جلن، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور گلے میں خراش جیسے مسائل عام ہو چکے ہیں۔

دہلی کے این سی آر سمیت قومی دارالحکومت کو دیوالی کے بعد سے زہریلی ہوا سے ابھی تک راحت نہیں ملی ہے۔ سموگ کی ایک گھنی چادر دارالحکومت کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔

احتجاج کے دوران کئی نوجوانوں کو "کامریڈ ہدما زندہ باد" اور "کامریڈ ہدما کو لال سلام" کے نعرے لگاتے سنا گیا۔ آلودگی کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان انڈیا گیٹ پر سیکورٹی سخت ہے۔ انڈیا گیٹ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے، اور سی ہیکسن روڈ پر ٹریفک بھی بند ہے۔

محکمہ موسمیات کے پیر (24 نومبر) کو دہلی کے لیے دھند کے الرٹ نے بھی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ پیر کو درمیانی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

نومبر کے آخری ہفتے تک سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،

آنند وہار 620، جہانگیر پوری 583 اور بہادر گڑھ 550 پر ہے۔ لونی، روہنی، اور نوئیڈا سیکٹر 116 بھی شدید زمرے میں رہے۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے دارالحکومت دہلی گیس چیمبر میں تبدیل ہو رہا ہے، جس سے سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ سانس کے مریضوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ہوا مسلسل سانس لینے والوں کے پھیپھڑوں کی صلاحیت کو کمزور کر دیتی ہے۔ بچوں، کمزور افراد، حاملہ خواتین اور دمہ کے مریضوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔