Bharat Express DD Free Dish

Delhi Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی سےبرا حال، سانس لینا مشکل، دہلی میں اے کیو آئی 436 سے تجاوز

فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے کے سبب ہفتہ کو دہلی اور این سی آر میں ایک بار پھر گریپ-4 کی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ 21 نومبر 2025 کے احکامات کے تحت لیا گیا ہے اور پورے این سی آر میں فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ اتوار کی صبح دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 437 ریکارڈ کیا گیا، جو سنگین درجے میں شمار ہوتا ہے۔دارالحکومت دہلی میں لگاتار چار دن تک ہوا کے انتہائی خراب درجے میں رہنے کے بعد ہفتہ کے روز فضائی معیار سنگین سطح تک پہنچ گیا۔ دہلی-این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے گریپ-4 نافذ کر دیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے۔ علی پور میں 381، آنند وہار میں 491، اشوک وہار میں 468، آیا نگر میں 362، باوانا میں 473، براڑی میں 465 اور چاندنی چوک میں 465 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی ٹی یو علاقے میں 448، دوارکا سیکٹر-8 میں 467، آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹی-3 پر 373، آئی ٹی او میں 450، لودھی روڈ میں 414، منڈکا میں 485، نجف گڑھ میں 407، نریلا میں 417، پنجابی باغ میں 476، آر کے پورم میں 468، روہنی میں 484، سونیا وہار میں 475 اور وزیرپور میں 481 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا ہے۔

فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے کے سبب ہفتہ کو دہلی اور این سی آر میں ایک بار پھر گریپ-4 کی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ 21 نومبر 2025 کے احکامات کے تحت لیا گیا ہے اور پورے این سی آر میں فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ ہفتہ کی شام چار بجے اے کیو آئی 400 ریکارڈ ہوا، جو رات آٹھ بجے بڑھ کر 428 تک پہنچ گیا اور اتوار کی صبح 437 ہو گیا۔محکمہ موسمیات اور آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں فضائی معیار مزید خراب ہو سکتا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گریپ کی ذیلی کمیٹی نے ہنگامی اجلاس کے بعد اسٹیج-چار کی تمام کارروائیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت دہلی میں بی ایس-IV ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

البتہ ضروری اشیاء لے جانے والے ٹرک، ایمرجنسی خدمات سے وابستہ گاڑیاں اور سی این جی، ایل این جی، الیکٹرک اور بی ایس-VI ڈیزل ٹرکوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔ یکم نومبر 2025 سے دہلی کے باہر رجسٹرڈ بی ایس-III اور اس سے پرانے ڈیزل کمرشل مال بردار گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے، چاہے وہ ضروری خدمات سے ہی کیوں نہ جڑی ہوں۔

کمیشن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ گریپ کے اسٹیج ایک سے چار تک کے تمام اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ آلودگی کم کرنے کے لیے جاری رہنما ہدایات پر عمل کریں۔واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں 0 سے 50 تک کی سطح صاف ہوا، 51 سے 100 تک اطمینان بخش، 101 سے 200 درمیانی، 201 سے 300 خراب، 301 سے 400 انتہائی خراب جبکہ 401 سے 500 کی سطح کو سنگین مانا جاتا ہے۔ اس آخری درجے میں انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو پہلے سے بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کے لیے یہ صورتحال جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read