Lucknow Sarojini Nagar MLA and senior BJP leader Dr. Rajeshwar Singh: نیپال سے موازنہ بھارتی عوام کی توہین ہے، راجیشور سنگھ کا اکھلیش یادو کے بیان پر سخت ردعمل
راجیشور سنگھ نے کہا کہ آج کا نوجوان طبقہ ذات پات، خوشامدی سیاست اور ووٹ بینک کی سیاست کو مسترد کر چکا ہے۔ اس کی امیدیں اب ترقی، ٹیکنالوجی اور عالمی سطح پر قیادت سے جڑی ہوئی ہیں۔
PM Modi in Assam today for inauguration: پی ایم مودی آج آسام میں 18,530 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح
پی ایم مودی دوپہر 2:15 بجے ضلع گولاگھاٹ کے نملی گڑھ پہنچیں گے، جہاں وہ 5,000 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے تیار کردہ بانس پر مبنی بایو-ایتھنول پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔
Clashes in London as 110,000 join far-right rally against immigration: لندن میں زبردست احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر، نعرے بازی، ہاتھوں میں جھندے، 26 زخمی
مارچ میں اندازاً 1 لاکھ 10 ہزار سے 1 لاکھ 50 ہزار افراد شریک ہوئے، جب کہ اس کے جواب میں "مارچ اگینسٹ فاشزم" کے عنوان سے نکالے گئے مظاہرے میں تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی۔ جوابی مظاہرے میں "پناہ گزین خوش آمدید" اور "فار رائٹ کا خاتمہ کرو" جیسے نعرے لگائے گئے۔
PM Modi interacts with locals in Imphal: پی ایم نریندر مودی نے امپھال میں مقامی لوگوں سے کی ملاقات
پی ایم مودی نے عوام کو یقین دلایا کہ مرکز ان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا: میں تمام گروپوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن کے راستے پر چلیں تاکہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں اور اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں۔
Union Home Minister Amit Shah: گجرات دورے پر جائیں گے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی نے تیز کی تیاریاں، ترقیاتی منصوبوں کی دیں گے سوغات
پارٹی کا ماننا ہے کہ امت شاہ کا یہ دورہ نہ صرف گجرات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو رفتار دے گا، بلکہ آنے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی کو بھی مضبوط کرے گا۔
PM Modi In Manipur: بارش بھی پی ایم مودی کا راستے نہیں روک سکی، سڑک کے راستے پہنچے چوراچاندپور، ترقیاتی منصوبوں کا کیاافتتاح اور رکھا سنگ بنیاد
پی ایم مودی سڑک کے راستے چوراچاندپور پہنچے، جہاں انہوں نے 7300 کروڑ روپے سے زائد لاگت والی کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
Mani’ will enhance the shine of the North East-PM Modi: منی پور کے نام میں ہی ہے’منی’، جو نارتھ ایسٹ کو چمکانے والی ہے، چورا چاندپور میں پی ایم نریندر مودی کا بیان
اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا: منی پور کے تو نام میں ہی 'منی' ہے، جو آنے والے وقت میں نارتھ ایسٹ کو چمکانے والا ہے۔ اسی سلسلے میں میں آج آپ سب کے درمیان آیا ہوں، کیونکہ ہم منی پور کو ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے۔
Chief Minister of Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو کے ہاٹ ایئر بیلون میں بھڑک اُٹھی آگ ، ٹل گیا بڑا حادثہ
جیسے ہی وزیر اعلیٰ بیلون میں سوار ہوئے، تیز ہوا چلنے لگی، جس سے بیلون فضا میں نہ اُڑ سکا۔ اسی دوران بیلون کے نچلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ موقع پرموجود اہلکاروں نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پایا، آگ بجھائی اور وزیر اعلیٰ کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔
PM Modi gifts development projects worth Rs 9,000 crore to Mizoram: پی ایم مودی کی میزورم کو 9 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغات، تین نئی ایکسپریس ٹرینوں کا کیا افتتاح
مودی نے اپنے خطاب میں کہا:میں اس وقت مِیزورم کے لینگپوئی ایئرپورٹ پر موجود ہوں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خراب موسم کے باعث میں ایزول میں آپ سب کے درمیان موجود نہیں ہو پایا، لیکن میں یہاں سے بھی آپ کے پیار اور محبت کو محسوس کر رہا ہوں۔
PM Modi in Mizoram today to flag off 3 trains: میزورم میں قطب مینار سے بھی بلند ریلوے پل کی تعمیر مکمل، پی ایم مودی آج کریں گے افتتاح
13 ستمبر 2025 کو میزورم کی ترقیاتی تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا، جب پی ایم نریندر مودی ریاست کے دورے کے دوران بھارت کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کریں گے۔ یہ پل قطب مینار سے بھی بلند ہے اور بیربی-سیرانگ ریلوے لائن منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے، جو ریاستی دارالحکومت آئیزول کو بھارت کے قومی ریل نیٹ ورک سے جوڑتا ہے۔





