راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر رہنما تیجسوی یادو نے منگل کے روز بہار کے ضلع جہان آباد سے “بہار ادھیکار یاترا” کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ یاترا 16 ستمبر سے 20 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کا اختتام ان کے اپنے انتخابی حلقے، ضلع ویشالی میں ہوگا۔یاترا کے دوران تیجسوی یادو ریاست کے کئی اضلاع کا دورہ کریں گے ،جن میں نالندہ، بیگوسرائے، پٹنہ، کھگڑیا، مدھے پورہ، سپول، سہرسہ اور سمستی پور شامل ہیں۔
عوام سے شمولیت کی اپیل
नया बिहार बनाने के संकल्प के साथ कल से “बिहार अधिकार यात्रा” की शुरुआत होगी। बिहार में उद्योग-धंधे स्थापित करने, नए अवसर प्रदान करने व स्थायी नौकरी, गुणवत्तापूर्ण शिक्षा, बेहतर स्वास्थ्य व्यवस्था, चहुमुखी विकास और रोजगार सुनिश्चित करने के अधिकार की यात्रा है।
आइए नई सोच, नई… pic.twitter.com/vvf5dgKFff
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) September 15, 2025
تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس یاترا میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا صرف ان کی نہیں بلکہ بہار کے نوجوانوں، خواتین اور عام شہریوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس یاترا کا بنیادی مقصد روزگار کے مواقع، خواتین کی سلامتی اور ریاست کی خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔
تیج پرتاپ یادو کہاں سے لڑیں گے الیکشن؟
واضح رہے کہ ویشالی ضلع میں واقع “مہوا” اسمبلی حلقہ بھی اسی یاترا کا حصہ ہے، جہاں سے تیجسوی کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو پہلے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں پارٹی سے نکالے جانے کے بعد تیج پرتاپ نے دوبارہ اسی نشست سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
یاترا نے سیاسی ہلچل تیز کر دی
تیجسوی کی اس یاترا نے بہار کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ این ڈی اے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس سے پہلے “ووٹرادھیکاریاترا” کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی نے تیجسوی کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار تسلیم کرنے سے گریز کیا، جس پر تیجسوی ناراض ہوئے۔ اب وہ “بہار ادھیکار یاترا” کے ذریعے اپنی سیاسی گرفت مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
یاترا کا مقصد کیا ہے؟
راجیہ سبھا کے رکن سنجے یادو کے مطابق “ووٹرس ادھیکار یاترا” کا مقصد ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کو سامنے لانا تھا، جب کہ “بہار اختیار یاترا” تیجسوی یادو کے لیے عوام سے براہ راست رابطہ کا ایک نیا موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیجسوی کی سب سے بڑی طاقت عوام سے ان کا گہرا رشتہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
