Canada Adds India to Espionage List: کینیڈا کی خفیہ رپورٹ میں بھارت پر جاسوسی کے الزامات، خالصتان معاملے پر نرم موقف برقرار
کینیڈین سکیورٹی انٹلی جنس سروس کی رپورٹ 2025 میں بھارت کو غیر ملکی مداخلت کرنے والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئی دہلی نے اپنے اسٹریٹجک مفادات کے لیے کینیڈین سیاستدانوں، صحافیوں اور انڈو-کینیڈین کمیونٹی کے افراد کے ساتھ خفیہ روابط قائم کرنے کی کوشش کی۔
BJP accuses TMC MP: راگھو چڈھا پر تبصرہ سیاسی تنازع میں تبدیل، بی جے پی کا سیانی گھوش پر سکھ و پنجابی برادری کی توہین کا الزام
ویڈیو میں سیانی گھوش کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا گیا: ’’چڈھا، چڈی بن سکتا ہے‘‘ جو کہ راگھو چڈھا کے حوالے سے کہا گیا، جنہوں نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ یہ جملہ نہ صرف ایک سیاسی طنز تھا بلکہ اس میں سکھ اور پنجابی شناخت کا مذاق اڑایا گیا ہے۔
Trump slams Pope Leo: امریکی خارجہ پالیسی پر تنقید کی وجہ سے ٹرمپ کی پوپ لیو پر سخت تنقید، کہا-’’اگر میں وائٹ ہاؤس میں نہیں ہوتا تو لیو ویٹیکن میں نہیں ہوتے‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایسے پوپ کو پسند نہیں کرتے جو ایران کے جوہری ہتھیار رکھنے کے حق میں نرم رویہ رکھتے ہوں یا امریکہ کی فوجی کارروائیوں پر تنقید کریں۔ انہوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے تاکہ سخت قانون و نظم اور مضبوط خارجہ پالیسی نافذ کی جا سکے۔
Delhi HC issues notice: دہلی ہائی کورٹ کا الکا لامبا کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس
14 جنوری کو روز ایونیو کورٹ نے الکا لامبا کے خلاف باضابطہ طور پر الزامات طے کیے تھے۔ 2024 میں ان کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اشوانی پنوار نے ان پر الزامات عائد کیے تھے، تاہم الکا لامبا نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے باقاعدہ سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔
Rahul Gandhi’s after India-US deal: ’’وزیراعظم سمجھوتہ کر چکے ہیں‘‘ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پر راہل گاندھی کے سنگین الزامات
جب صحافیوں نے پوچھا کہ وہ وزیراعظم کو ’’سمجھوتہ شدہ‘‘ کیوں مانتے ہیں تو راہل گاندھی نے امریکہ میں گوتم اڈانی کے خلاف مبینہ مقدمے اور ایپسٹین فائلز کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا: ’’امریکہ میں اڈانی جی پر جو کیس ہے، دراصل وہ مودی جی پر کیس ہے۔ اس کے علاوہ ایپسٹین فائلز میں ایسی کئی باتیں ہیں جو ابھی تک امریکہ نے عام نہیں کی ہیں۔ ان دونوں معاملات کی وجہ سے شدید دباؤ ہے۔ یہی دو بڑے پریشر پوائنٹس ہیں۔ ملک کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے۔‘‘
GST Commissioner resigns: شنکرآچاریہ تنازع کے دوران ایودھیا کے جی ایس ٹی کمشنر کا استعفیٰ، وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی کے خلاف الزامات پر بڑا قدم اٹھانے کا دعویٰ
شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند تنازع کے درمیان پرشانت کمار سنگھ نے عہدہ چھوڑ دیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ماگھ میلہ کے دوران مونی اماوسیہ کے دن سوامی اویمکتیشورانند کو مبینہ طور پر پالکی کے ساتھ مقدس اسنان سے روک دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد سوامی جی نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے کیمپ کے باہر دھرنا دینا شروع کر دیا۔
Vote Chori is an anti-national act: ’’ووٹ چوری ایک ملک مخالف عمل ہے‘‘: بی ایم سی ووٹوں کی گنتی کے دوران راہل گاندھی کا الزام
ابتدائی گنتی کے مطابق بی جے پی 53 نشستوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے، جبکہ شیوسینا کو 25 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا (یو بی ٹی) 45 نشستوں پر آگے ہے، راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا (MNS) 8 نشستوں پر سبقت رکھتی ہے، جبکہ کانگریس کو اب تک ایک سیٹ پر کامیابی مل چکی ہے۔
Vijender Gupta issue notices: دہلی اسمبلی کارروائی کی مبینہ ترمیم شدہ ویڈیو پر بڑا قدم، وجیندر گپتا نے پنجاب ڈی جی پی اور جالندھر پولیس کو جاری کیا نوٹس
دہلی اسمبلی اسپیکر نے کہا: ’’پنجاب کے ڈی جی پی، پولیس کمشنر جالندھر اور اسپیشل ڈی جی پی سائبر سیل، پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں اور انہیں تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 48 گھنٹوں کے اندر تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘
Case over remarks on Amit Shah: امت شاہ پر تبصرے کا معاملہ: راہل گاندھی کی مشکلیں بڑھیں، سلطان پور کورٹ نے 19 جنوری کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا دیا حکم
یہ معاملہ 2018 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران پیش آیا تھا۔ 8 مئی 2018 کو بنگلور میں ایک پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے امت شاہ کے بارے میں بیان دیا، جسے بی جے پی نے قابل اعتراض قرار دیا۔ اس بیان سے ناراض ہو کر سلطان پور کے بی جے پی رہنما وجے مشرا نے اگست 2018 میں ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا
ECI is running on WhatsApp: ’الیکشن کمیشن واٹس ایپ پر چل رہا ہے‘‘ ممتا بنرجی نے بنگال میں ایس آئی آر مہم پر ای سی آئی کو بنایا نشانہ
بنگال کی تکثیری شناخت پر زور دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا: ’’کوئی مندر میں عبادت کرتا ہے، کوئی مسجد میں، کوئی گردوارے میں یہی بنگال ہے۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی بدامنی پھیلانے اور جھوٹے سوالات کھڑے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔





