Bharat Express DD Free Dish

Political Controversy

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ غیر روایتی اور جذباتی رویہ بھارت-امریکہ تعلقات کے لیے ایک پیچیدہ صورتحال پیدا کر سکتا ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں واضح ہو سکتے ہیں۔

شیوکمار نے بی جے پی اور آر ایس ایس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’گاندھی خاندان پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ میں پیدائشی کانگریسی ہوں اور کانگریسی رہ کر ہی مروں گا۔

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی اور جسٹس این وی انجاریہ کی بنچ نے سینئر وکیل وویک تنکھا اور وکیل سمیر سوڈھی کے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کیا اور حکم دیا کہ اس دوران سنجے کمار کے خلاف کوئی سزا یا گرفتاری کی کارروائی نہ ہو۔

کانگریس ایم پی راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی گاڑی کے ڈرائیور پر لاپرواہی سے گاڑی چلا کر پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا الزام

’’یہ جھوٹ ہے کہ تقسیم کے ذمے دار مسلمان ہیں۔ اُس وقت صرف 2-3 فیصد مسلمانوں کو ووٹ کا حق حاصل تھا۔ جنہوں نے ملک چھوڑا وہ چھوڑ گئے، جو وفادار تھے وہ یہیں رہے۔‘‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ این سی ای آر ٹی کے نصاب میں شمش الاسلام کی کتاب Muslims Against Partition شامل کی جائے۔

تقسیم ہند اور پاکستان کا قیام ناگزیر نہیں تھا، تین کردار نمایاں قرار: جناح، کانگریس اور ماؤنٹ بیٹن، ہزاروں اموات، 1.5 کروڑ لوگوں کی بے دخلی، جنسی تشدد اور لاشوں سے بھری ریل گاڑیاں – ماڈیول میں خوفناک مناظر درج

سنجے راؤت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ کے اچانک استعفیٰ اور اس کے بعد سے ان کے منظرعام سے غائب ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ کا غیر رسمی اور متنازعہ انداز ایک بار پھر عوامی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ جہاں ایک طرف وہ اپنی ٹیم کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں ان کے الفاظ اکثر ان پر سیاسی تنقید کی شکل میں پلٹ آتے ہیں۔ کیرولین لیویٹ کے بارے میں ان کا بیان بھی کچھ ایسا ہی ہے، جس نے تعریف سے زیادہ تنازع کو جنم دیا۔

راہل گاندھی نے یہ بیان16 دسمبر 2022 کو اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران میڈیا اور عوام کے سامنے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’لوگ بھارت جوڑو یاترا، گہلوت، سچن پائلٹ پر سوال کرتے ہیں لیکن چین نے 2000 مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا، 20 جوان شہید ہوئے، اروناچل میں فوجیوں کو پیٹا گیا، اس پر کوئی سوال نہیں کرتا۔‘‘

ہماری حکومت کو جتنا کام کرنے سے روکا گیا، اس کے باوجود ہم نے دہلی میں بڑے کام کیے۔ میرے خیال میں تو مجھے گورننس اور ایڈمنسٹریشن پر نوبیل پرائز ملنا چاہیے کہ میں نے ایل جی کی موجودگی میں اتنے کام کر ڈالے