Bharat Express

PM Narendra Modi

بجٹ سیشن سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان کی موجودہ صدر مشترکہ ایوان کو پہلی بار خطاب کر رہی ہیں۔ ان کا خطاب ہندوستان کے آئین، پارلیمانی طرزعمل کے لئے قابل فخرہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے این سی سی کے 75 کامیاب سالوں کے موقع پر ایک خاص ڈے کور اور 75 روپئے کا ایک یادگاری سکہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے نوجوان جوش وجذبے سے لبریز ہوئے ہوں، اس ملک کی ترجیحات ہمیشہ نوجوان ہی ہوں گے۔

حکومت ہند نے گجرات فسادات پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کو وزیر اعظم مودی اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ دستاویزی فلم کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے، لیکن یہ منصفانہ نہیں ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پروپیگنڈا ہے

Bhagat Singh Koshyari: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا کہ مجھے مہاراشٹر کے عوام سے کافی پیار ومحبت ملا ہے، جس کو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ  نے مدھیہ پردیش میں بغیرزمین والے اوربے گھرافراد کو رہائشی پلاٹ کی تقسیم کے بعد وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کو نیک کام کے لئے مبارکباد پیش کی۔

شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ دھان خریدی کے لئے جو کسان رجسٹریشن سے محروم رہ گئے ہیں، ان کے لئے پورٹل دوبارہ کھولا جائے گا۔

Rahul Gandhi in Bharat Jodo Yatra: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا ہے کہ ایک سال میں وزیراعظم کے 'پسندیدہ دوست' کی جائیداد میں 46 فیصد کیسے اضافہ ہوا؟

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے 2024 لوک سبھا انتخابات کے لئے یوپی کے غازی پور سے اپنی مہم کا آغاز کرکے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنان کو بھی بڑا پیغام دیا ہے۔

 وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آئندہ 25 سالوں میں ملک اور دنیا کے سامنے آنے والے سبھی چیلنجزکا جائزہ لینے اوراس کی بنیاد پر ہندوستان کی داخلی سلامتی کو ناقابل تسخیربنانے کی حکمت عملی کو یقینی بنانے اور اس کی تکمیل کے لئے بہت اہم ہے۔

شہباز شریف کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب پاکستان اقتصادی طور پر بے حد کنگالی والے دور سے گزر رہا ہے۔ وہاں عوام کے لئے نہ کھانا ہے، نہ بجلی ہے، نہ دوائیاں ہیں اور نہ دوسرے بنیادی وسائل۔ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس حدتک ختم ہوگئے ہیں کہ پاکستانی عوام کو کھانے کے سامان تک کی پریشانی ہونے لگی ہے۔