کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو: تصویر: ٹوئٹر)
Rahul Gandhi in Bharat Jodo Yatra: کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوارکے روز (22 جنوری) ایک بارپھرمرکزی حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔ سابق کانگریس صدر نے ٹوئٹ کیا کہ ‘وبا کے دوران وزیراعظم کے ‘پسندیدہ دوست’ کی جائیداد میں 8 گنا کیسے اضافہ ہوا؟ ایک سال میں، وزیراعظم کے ‘پسندیدہ دوست’ کی جائیداد 46 فیصد کیسے بڑھی؟ میڈیا عوام کی توجہ بھٹکاتی رہی، وزیراعظم کے ‘دوست’ جیب کاٹتے رہے۔ غریبوں کی کمائی ‘دوستوں’ نے چرائی’۔
ایک ہفتے پہلے بھی راہل گاندھی نے جی ایس ٹی سے متعلق مرکزی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘سب سے غریب، 50 فیصد آبادی کا جی ایس ٹی میں تعاون 64 فیصد اور سب سے امیر، 10 فیصد آبادی کا جی ایس ٹی میں تعاون، تین فیصد ‘گبرسنگھ ٹیکس’،- امیروں کو چھوٹ، غریبوں کو لوٹ”۔
महामारी के दौरान, PM के ‘फेवरेट मित्र’ की सम्पत्ति 8 गुना कैसे बढ़ी?
एक साल में, PM के ‘फेवरेट मित्र’ की सम्पत्ति 46% कैसे बढ़ी?
मीडिया जनता का ध्यान भटकाती रही, प्रधानमंत्री के ‘मित्र’ जेब काटते रहे।
गरीबों की कमाई, ‘मित्रों’ ने चुराई।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 22, 2023
مسلسل مرکزی حکومت پر حملہ آور ہیں راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’21 ارب پتیوں کے پاس 70 کروڑ ہندوستانیوں سے زیادہ جائیداد، سب سے امیرایک فیصد آبادی کے پاس ہندوستان کی 40 فیصد رقم، یوپی اے نے 20 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غریبی سے نکالنا۔ پی ایم کی ‘غریبی بڑھاؤ’ پالیسیوں نے انہیں پھرغریبی میں دھکیلا۔ بھارت جوڑو یاترا ان پالیسیوں کے خلاف ملک کی آواز ہے’۔
بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کر رہے ہیں راہل گاندھی
راہل گاندھی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا گزشتہ جمعرات کی شام پنجاب کے راستے ہوتے ہوئے جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں داخل ہوئی تھی۔ ہفتہ کے روز ایک دن کے وقفے کے بعد یاترا اتوار کے روز ہیرا نگر سے پھر شروع ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی کی یاترا کو مختلف سیاسی جماعتوں کا بھی ساتھ مل رہا ہے اور اختتامی تقریب کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کو دعوت بھی دی گئی ہے۔
سری نگر میں ختم ہوگی یاترا
اتوارکے روزتقریباً 25 کلو میٹر کی دوری طے کرنے کے بعد ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے یاتری چک ناننک میں قیام کریں گے۔ پیرکی صبح وہ سانبہ کے وجے پور سے جموں کی طرف بڑھیں گے۔ تمل ناڈو کے کنیا کماری سے 7 ستمبر 2022 کو شروع ہوئی بھارت جوڑو 30 جنوری 2023 کو سری نگرمیں اختتام کو پہنچے گی، جب راہل گاندھی وہاں واقع کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ترنگا لہرائیں گے۔
-بھارت ایکسپریس