Bharat Express

PM Modi

چندرا بابو نائیڈو نے آج یعنی 12 جون کو آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ نائیڈو نے وجے واڑہ کے کیسرپلّی آئی ٹی پارک میں 11 بجکر 27 منٹ پرحلف لیا۔ چندرا بابو نائیڈو چوتھی بار ریاست کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہوئے۔

راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ مبارکبادی پیغامات کا جواب دینے میں مصروف نریندر مودی جموں و کشمیر میں بے دردی سے مارے گئے عقیدت مندوں کے اہل خانہ کی چیخیں بھی نہیں سن رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران، کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی نے آئین کی حفاظت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے پی ایم مودی اور بی جے پی کو سخت  تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2014 کے بعد اتر پردیش میں اپنی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی نے 33 لوک سبھا سیٹیں جیتی ہیں، جو کہ سماج وادی پارٹی سے چار کم ہیں۔

افضا ل نے کہا کہ مودی  بنارس سے متصل تینوں سیٹیں ہار چکے ہیں یعنی چندولی، غازی پور اور مچلی شہر۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی کوششوں سے انتخابات کے آخری مرحلے میں کچھ کامیابی ملی ہے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں ان وزرا کے نام ہیں، جن کے والد یا فیملی کے دیگراراکین پہلے سیاست میں رہ چکے ہیں۔ ان میں کئی لیڈرتوایسے ہیں، جن کے والد وزیراعظم اوروزیراعلیٰ تک رہ چکے ہیں۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہرگارنٹی کھوکھلی نکلتی ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا ہندوستان کے بے گھر شہریوں کے لیے شروع کی گئی تھی۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت، حکومت غریب لوگوں کو گھر بنانے میں مدد کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے

پی ایم مودی کے اس جوابی بیان میں ایک پیغام بھی مانا جارہا ہے اور ایک اشارہ بھی ہے کہ ہندوستان امن چاہتا ہے اور اپنے لوگوں کی سلامتی کو ترجیح دینا پسند کرتا ہے،ایسے میں پاکستان امن کے دشمنوں اور ترقی میں روکاوٹ ڈالنے والے عناصر سے خود کو پاک کرکے بھارت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھا سکتا ہے ۔

مودی 3.0 کابینہ میں اب وزارت کی تقسیم کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ امت شاہ کو ایک بار پھر سے وزیرداخلہ بنایا گیا ہے۔ وزیرخارجہ کے بطور ایس جئے شنکر کے نام کو دوبارہ منظوری دی گئی ہے ، وہیں نتن گڈکری کو پھر سے ان کی وزارت انہیں دی گئی ہے۔