Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) (عالمی سرمایہ کاری اجلاس  )2025 کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تقریب میں اپنی آمد میں تاخیر پر معذرت  کااظہار کیا۔

نتیش کمار  نے مرکزی حکومت کے تازہ ترین بجٹ کی بھی تعریف کی، جس میں بہار کے لیے کئی اعلانات کیے گئے ہیں۔ نتیش  کمار نے کہا کہ بہار کو وزیر اعظم کی قیادت سے آگے بڑھنے کی امیدیں ہیں اور ہم ان کے تعاون سے ریاست کو مزید بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔

پی ایم مودی نے بہار کی سرزمین سے بہار کے سابق سی ایم لالو پرساد یادو کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کا چارہ کھاجانے والے لوگ بہار کی حالت نہیں بدل سکتے ۔ کانگریس نے ہمیشہ بہار کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کان کنی، اسمارٹ گاڑی اور تھرمل توانائی کے شعبوں میں 1.10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے 2030 تک 1 لاکھ 20 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، مدھیہ پردیش، جہاں خراب سڑکوں کی وجہ سے بسیں بھی ٹھیک سے نہیں چل سکتی تھیں، آج ملک کے ای وی انقلاب کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک بن رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی مدھیہ پردیش کے بعد بہار پہنچیں گے۔ وزیر اعظم مودی پورنیہ پہنچیں گے جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگلپور جانے والے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں حکومت کی پالیسیوں اور اسکیموں کے باعث ملک کے زرعی شعبے میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

تیج پرتاپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بہار کو لے کر بھی بیان دیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ ان کے آنے سے کیا فائدہ ہوا؟ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے کئی بار بہار کا دورہ کیا اور تحائف دیے، لیکن بہار کو ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ہندوستان کی زرعی برآمدات کے لیے ایک اہم سنگ میل میں، ہندوستان نے بالترتیب پریمیم سنگولا اور بھگوا انار کی پہلی کھیپ سمندر کے راستے آسٹریلیا بھیجی۔

وزیر خارجہ جے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ پی ایم مودی کی ملاقات ہندوستان اورامریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اشارہ دیتی ہے۔