جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ایک دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد ملک کے لوگوں میں غصہ ہے اور وہ مرکزکی مودی حکومت سے دہشت گردوں کو جلد پکڑ کر سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ کانگریس سے پہلے راشٹریہ جنتا دل، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور آزاد رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے بھی پہلگام حملے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
My letter to @PMOIndia, Shri @narendramodi, on convening a special session of both houses of the Parliament at the earliest.
“At this moment, when unity and solidarity is essential, Opposition believes that it is important to convene a special session of both houses of… pic.twitter.com/DPsGhAPJhr
— Mallikarjun Kharge (@kharge) April 29, 2025
کانگریس صدر کھرگے نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر کہا، وزیر اعظم، اس وقت جب اتحاد اور یکجہتی بہت ضروری ہے، اپوزیشن کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا جلد از جلد خصوصی اجلاس بلانا ضروری ہے۔ یہ ہمارے اجتماعی عزم کا ایک طاقتور مظاہرہ ہوگا اور ہم 22 اپریل کو معصوم شہریوں پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کی خواہش کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔اس لئے خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
راہل گاندھی کی پی ایم مودی کو خط
راہل گاندھی نے بھی پی ایم مودی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم، پہلگام میں دہشت گردانہ حملے نے ہر ہندوستانی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس نازک وقت میں ہندوستان کو دکھانا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ متحد رہیں گے۔ اپوزیشن کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، جہاں عوام کے منتخب نمائندے اپنے اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرسکیں۔ ہماری درخواست ہے کہ اس طرح کا خصوصی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے۔
My letter to PM Modi requesting a special session of both houses of Parliament to be convened at the earliest.
At this critical time, India must show that we always stand together against terrorism. pic.twitter.com/7AIXGqBqTl
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 29, 2025
کانگریس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں مرکزی حکومت کو مکمل تعاون دیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ملک اہم ہے اور اس کی حفاظت کے لیے سب کو مل کر لڑنا ہوگا اور اس کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پی ایم مودی سے اپیل کی کہ انہیں سب کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
