جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹر شیئر کیا ہے، جس میں پی ایم مودی کا سر اور ہاتھ پیر غائب نظر آئے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے لکھا، ’’ذمہ داری کے وقت غائب‘‘۔ بی جے پی نے پوسٹر شیئر کرنے پر کانگریس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ بی جے پی نے اپنی ایک سابق پوسٹ میں کہا کہ آپ پاکستان اور اس کے ساتھی کانگریس کو جتنا چاہیں دھمکی دے سکتے ہیں۔ نیا بھارت نہ جھکے گا نہ ٹوٹے گا۔ دہشت گردی کا جواب بریانی سے نہیں گولی سے دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ کن قیادت کا دور ہے۔
Congress flaunts a headless kurta to echo the extremist ‘Sar Tan Se Juda’ slogan, exposing its continuous slide into Muslim League 2.0 — divisive, desperate, and directionless.
Now that PM Shri @narendramodi has spoken the only language Pakistan understands, Islamabad’s official… https://t.co/hU5bhiPaf8
— BJP (@BJP4India) April 29, 2025
کانگریس کے ‘غائب’ ایکس پوسٹ کے بعد بی جے پی نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ نے کہا کہ لشکر پاکستان کو کانگریس کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا، “پوری توجہ، پوری طاقت، وزیر اعظم مودی جی کی قیادت، فوج کی طاقت، ہندوستانیوں کی دعائیں آج ایک مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ایک ہندوستانی سیاسی جماعت بھی ہے، جو ہمارے درمیان رہتی ہے، لیکن اسے لشکر پاکستان کانگریس کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔”
گورو بھاٹیہ کانگریس پر برہم
گورو بھاٹیہ نے مزید کہا کہ “کانگریس والے اس چٹان کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ،جو کہ ملک کا وزیر اعظم ہے۔ جہاں راہل گاندھی کی مرضی کے بغیر کوئی پتا نہیں ہلتا، راہل گاندھی کے کہنے پر پوسٹس بنتی ہیں، جس سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ اس اہم وقت میں بھارت کو کمزور کیا جائے اور کانگریس پاکستان کو اشارہ دے رہی ہے۔ ہم اس طاقت کو مٹی میں ملا دیں گے جس نے بھی ہماری طرف دیکھنے کی کوشش کی ۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ “دنیا بھر میں بسنے والے ہندوستانی نژاد لوگ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، پاکستان کی نیت اور مقصد کبھی پورا نہیں ہوگا، پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر نے سر کو جسم سے جدا کرنے کا اشارہ کیا اور کانگریس ایسی پوسٹیں کرتی ہے ، کانگریس کہتی ہے پاکستان، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

