Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ 17 ستمبر سے بی جے پی ملک بھر میں ایک ماہ کی ’سیوا سنکلپ مہم‘ شروع کرے گی۔ مہم کے تحت خون عطیہ کیمپ، صفائی مہم، پیدل یاترا اور بائیک ریلی سمیت کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم آواس یوجنا غریبوں کے پکے گھر کا خواب پورا کر رہی ہے۔ اس مہتواکانکشی اسکیم کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں خاندانوں کو اپنا گھر مل رہا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا مقصد صرف ملک کے اندر ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کو بڑھانا نہیں بلکہ ہندوستانی ادائیگی نظام کو عالمی سطح پر جوڑنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی آئی آج کئی ممالک تک پہنچ چکا ہے، لیکن یہ صرف شروعات ہے۔ ہندوستان کو اب دیگر ممالک کے ادائیگی نظام کے ساتھ انٹرآپریبلٹی بڑھانے کی سمت میں کام کرنا چاہیے۔

روسی صدر کے دہلی پہنچنے سے قبل کریملن کے ترجمان اور صدر پوتن کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے منگل کو میڈیا سے ورچوئل گفتگو کی۔ ان کے بیان میں ہندوستان اور روس کے قریبی تعلقات کے ساتھ بدلتی عالمی صورتحال کی بھی جھلک نظر آئی۔ پیسکوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطے انتہائی اہم ہوں گے، خاص طور پر وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات۔

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ممبئی میں ’گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ایک اور ’ہیٹ ٹرک‘ مکمل ہوئی ہے۔ انہوں نے مسلسل تیسری بار حکومت بننے اور گلوبل فن ٹیک فیسٹ میں تیسری بار شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فن ٹیک شعبے کی اہمیت اور ’وکست بھارت‘ کے سفر میں اس کے کردار کی علامت ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق الزام ہے کہ تین افراد نے ایک مشتبہ سرکاری شناختی کارڈ کا استعمال کیا اور ہتھیار کے ساتھ مال کی سکیورٹی کو عبور کرکے بی کے سی کے جیو ورلڈ پلازا میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک شخص نے خود کو پی ایم او کا افسر بتایا، اس کے باڈی گارڈ کے پاس سے بندوق بھی ملی ہےجبکہ تیسرا ملزم فرار ہے

وزیر اعظم نے وڈودرا میں منعقدہ پروگرام کے دوران مغربی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے تین اہم حصے ملک کے نام وقف کیے۔ ان تینوں حصوں کی مجموعی لمبائی 326 روٹ کلومیٹر ہے اور ان کی تعمیر پر 20,700 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے ہیں۔

تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں وزیر اعظم نے 20 کے قریب وزرائے مملکت سے حکومت کی اسکیموں کے اثرات، ذاتی کارکردگی، مستقبل کی ترجیحات اور سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات لیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کو ان کی 100ویں یومِ پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز میں آسام کی روح اور شمال مشرق کی امنگیں سمائی ہوئی تھیں، جنہیں انہوں نے پورے ملک تک پہنچایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر ہزاریکا نے اپنی موسیقی کے ذریعے بے شمار لوگوں کے خیالات اور جذبات کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے وڈودرا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا، ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کو 21ویں صدی کے بھارت کی ’زندگی کی لکیر‘ قرار دیا، کہا، 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کا ہدف سب سے مقدم ہے