Bharat Express DD Free Dish

PM Modi arrives in Brunei: پی ایم مودی پہنچے برونائی، ولی عہد نے کیا پرتپاک استقبال،پرجوش غیرمقیم ہندوستانیوں نے لگائے نعرے

وزیر اعظم نریندر مودی آج برونائی پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر ولی عہد حاجی المہتدی باللہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی ایم مودی کے اس دورے کو بہت خاص مانا جا رہا ہے کیونکہ یہ ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا  دورہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج برونائی پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر ولی عہد حاجی المہتدی باللہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی ایم مودی کے اس دورے کو بہت خاص مانا جا رہا ہے کیونکہ یہ ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا  دورہ ہے۔ پی ایم مودی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ملک سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 سال کا جشن منا رہے ہیں۔پی ایم مودی جب برونائی کی راجدھانی بندر سیری بیگوان پہنچے تو وہاں موجود غیر مقیم ہندوستانیوں نے ان کا ہوٹل میں شاندار استقبال کیا۔ ہوٹل کے باہر موجود لوگوں نے مودی-مودی کے نعرے لگائے۔

پی ایم مودی منگل کی صبح برونائی اور سنگاپور کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ دورے پر روانہ ہونے سے پہلے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے برونائی اور سنگاپور کو ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل کے لیے اس کے وژن میں اہم شراکت داروں کے طور پر بیان کیا، اور کہا کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ عظیم تر آسیان خطے کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کے 40 سال کا جشن منارہے ہیں تو میں سلطان حاجی حسنال بولکیہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ملاقاتوں کا منتظر ہوں، تاکہ ہمارے تاریخی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا سکیں۔ پی ایم مودی 4 ستمبر کو برونائی سے سنگاپور جائیں گے۔ انہوں نے کہا، میں صدر تھرمن شانموگرٹنم، وزیر اعظم لارنس وونگ، سینئر وزیر لی ہیسین لونگ اور ریٹائرڈ سینئر وزیر گوہ چوک ٹونگ سے ملاقات کے موقع کا منتظر ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read