Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

’سبھاشِتم‘ سیریز کے تحت وزیراعظم نے خیالات، اعمال اور گفتار کی پاکیزگی کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت سوچ اور نیک اعمال ہی فرد، معاشرے اور ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔

وزیر اعظم مودی  کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مرکزی وزراء جے پی نڈا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ مثبت مذاکرات کے بعد سونم وانگچک نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔سونم وانگچک کی صحت سے متعلق پیغام کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے ملک کے طلبہ، نوجوانوں اور والدین کے نام ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

سنجے سنگھ نے مزید دعویٰ کیا کہ سی بی آئی نے خود عدالت میں کہا ہے کہ پیپر لیک کیس میں گرفتار سنجیو مکھیا کے خلاف کوئی مضبوط ثبوت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2024 کے پیپر لیک معاملے میں بھی سی بی آئی نے 90 دن تک چارج شیٹ داخل نہیں کی، جس کی وجہ سے تمام ملزمان کو فائدہ ملا اور وہ رہا ہو گئے۔دوسری جانب دہلی ہائی کورٹ نے پیپر لیک سے متعلق مقدمات کی تیز رفتار سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالت قائم کر دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح یہ تھی کہ طلبہ کا ایک تعلیمی سال ضائع نہ ہونے پائے، اسی لیے کم سے کم وقت میں دوبارہ امتحانات کا انعقاد کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اپنی پوری صلاحیت استعمال کرتے ہوئے تقریباً 22 لاکھ طلبہ کے امتحانات کا کامیاب انعقاد کیا، جس کے نتائج بھی حال ہی میں جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکومت کی مسلسل کوششوں، باقاعدہ نگرانی اور مختلف وزارتوں و ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کے نتیجے میں بھارت میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز کی تعمیر ریکارڈ رفتار سے جاری ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچہ ملک کی اقتصادی ترقی کو بھی نئی رفتار فراہم کر رہا ہے۔

سی جے پی مظاہروں کے درمیان سلمان خان نے طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ’سبھاشتم‘ سلسلے کے تحت اُپنشد کا ایک قدیم شلوک شیئر کرتے ہوئے روح اور کائنات کی وحدت کا پیغام دیا۔ ویڈیو کے ذریعے شلوک کا مفہوم ہندی اور انگریزی میں سمجھاتے ہوئے ہندوستانی فلسفے کی عالمی معنویت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے ’ایکس‘ پوسٹ پر کہا ہے کہ ’’نوجوانوں کا مفاد اور ان کا روشن مستقبل مودی حکومت کی اولین ترجیح بھی ہے اور عزم بھی۔ وزیراعظم کی جانب سے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کے ذریعے پیپر لیک کے معاملات میں قصورواروں کے خلاف فوری سماعت اور سخت کارروائی کا فیصلہ اسی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما کے طور پر انہوں نے قوم پرستی کا جذبہ بیدار کیا اور نسلوں کو سماجی خدمت کے لیے تحریک دی۔ ہماری ثقافت کو مقبول بنانے اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششیں بھی اتنی ہی متاثر کن تھیں۔ ان کی تحریروں نے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا اور فخر کے احساس کو تقویت دی۔

وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر آزاد نے بے شمار نوجوان بھارتیوں کو ملک کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔ ان کا عزم نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ مرکزی وزیر اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی چندرشیکھر کی قربان کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ہے۔