نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے فلائی دبئی کے بھارتی کیپٹن اسمت مچھار فون پر بات کی۔ اس دوران کیپٹن نے طیارے میں پیش آنے والے حملے کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ اس انتہائی مشکل وقت میں انہیں ہمت کیسے ملی۔ وزیر اعظم مودی نے ان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
پہلے سوشل میڈیا پر بھی کی تھی تعریف
اس گفتگو سے ایک دن قبل یکم اکتوبر کو وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیپٹن اسمت مچھار کے حوالے سے ایک پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ انتہائی خطرناک حالات اور شدید چوٹ کے باوجود کیپٹن نے مسافروں کی جان بچانے کے لیے غیر معمولی حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعظم کے مطابق کیپٹن کی کارروائی سے ایک بڑے حادثے کو ٹالنے میں مدد ملی اور سیکڑوں افراد کی جان بچ گئی۔
#WATCH दिल्ली: प्रधानमंत्री मोदी ने बहादुर कैप्टन स्मित मच्छार से टेलीफोन पर बातचीत की। pic.twitter.com/gbxGtClxkV
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 2, 2026
پرواز کے دوران کاک پٹ میں ہوا حملہ
یہ واقعہ 30 ستمبر کو فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز FZ1073 میں پیش آیا۔ پرواز کے دوران معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر کیپٹن اسمت مچھار پر حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔واقعے کے دوران طیارہ تیزی سے نیچے جانے لگا، کیپٹن اور مسافروں کی کارروائی کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ طیارے کو سعودی عرب کے تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی۔
پی ایم مودی نے 9/11 کا بھی ذکر کیا
وزیر اعظم مودی نے یو پی ایس سی کے ایک پروگرام میں بھی اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے 9/11 جیسے واقعے کو ہونے سے روک دیا۔ان کا یہ حوالہ 2001 میں امریکہ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں سے تھا، جب القاعدہ کے دہشت گردوں نے مسافر طیاروں کو اغوا کرکے انہیں مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا تھا۔
प्रधानमंत्री मोदी ने अभी भारत के बहादुर पायलट कैप्टन स्मित मच्छार से बात की।
कैप्टन स्मित ने अपने अनुभव के बारे में बताया और यह भी बताया कि उस घटना के दौरान उन्हें हिम्मत कहाँ से मिली।
प्रधानमंत्री ने उनकी बहादुरी की तारीफ़ की और उनके जल्द ठीक होने की कामना की। pic.twitter.com/NE43nMqMHg
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 2, 2026
شدید زخمی ہونے کے باوجود سنبھالی صورتحال
حملے میں کیپٹن اسمت مچھارشدید زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں مدد کی، جس کے بعد مسافروں اور عملے کے ارکان نے حملہ آور کو قابو کرنے میں کردار ادا کیا۔اس کے بعد طیارے کو محفوظ طریقے سے تبوک پہنچایا گیا۔ واقعے کی مختلف متعلقہ ایجنسیاں تحقیقات کر رہی ہیں۔
تبوک سے یو اے ای منتقل کیے گئے کیپٹن
تبوک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیپٹن اسمت مچھار کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس کے بعد بہتر علاج کے لیے انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کیا گیا۔تازہ اطلاعات کے مطابق وہاں ان کا علاج جاری ہے اور بھارتی حکام ان کے اہل خانہ کے رابطے میں ہیں۔
واقعے کی تحقیقات جاری
فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی متعلقہ ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں معاون پائلٹ پر طیارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے، واقعے کی مکمل وجہ اور مقصد کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔اس واقعے نے پرواز کے دوران کاک پٹ کی سکیورٹی اور عملے کی جانچ سے متعلق کئی سوالات بھی سامنے لا دیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



