Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

مرکز کی مودی حکومت نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب پیش آئے کار دھماکے کو باقاعدہ طور پر دہشت گردانہ واردات قرار دے دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ کابینہ اجلاس میں اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور جاں بحق افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ حکومت نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تفتیشی ایجنسیوں کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

شری کلکی دھام کے ہیڈ پجاری آچاریہ پرمود کرشنم کی طرف سے شری کلکی دھام میں 1 سے 7 دسمبر کو شری کلکی کتھا کا اہتمام کریں گے۔ اس کے لیے وہ بھگوان گنپتی کو مدعو کرنے آج شام 7 بجے ممبئی کے سدھی ونائک مندر پہنچیں گے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے بھوٹان سے لوٹ کردہلی دھماکہ کے زخمیوں سے ایل این جے پی اسپتال میں ملاقات کی۔ دہلی پولیس نے یواے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے، جس کی جانچ این آئی اے کو سونپی گئی ہے۔

مودی نے اپنے اس دورے کے دوران کالاچکر ایمپاومنٹ کی روحانی تقریب میں شرکت کی، پھوناتسانگچھو-II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا افتتاح کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، صحت اور ذہنی بہبود کے شعبوں میں تین معاہدوں پر دستخط کیے۔

ریاستِ اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا ہے کہ چترکوٹ دھام آنے والے دنوں میں بھارت کی عظیم ثقافت اور روحانیت کے نمائش کا انوکھا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عقیدت (آستھا) اور معیشت (ارتھ ویوسستھا) کا انوکھا سنگَم دیکھنے کو ملے گا۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دو روزہ سرکاری دورۂ بھوٹان کے دوران بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچوک کے ساتھ تھمپو میں وفد سطح کی بات چیت کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، رابطہ کاری، اقتصادی شراکت داری، ڈیجیٹل تعاون اور ثقافتی رشتوں کو مزید گہرا کرنے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت اور روس کے تعلقات کی تاریخ نصف صدی سے بھی زیادہ پرانی اور اعتماد پر مبنی ہے۔ دونوں ممالک نہ صرف سیاسی سطح پر بلکہ دفاعی اور تجارتی میدانوں میں بھی ایک دوسرے کے قریبی شراکت دار رہے ہیں۔ اسی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے آئندہ ماہ بھارت کے مجوزہ دورے کی تیاریاں کریملن نے باضابطہ طور پر شروع کر دی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’تمام امکانات‘ پر غور کیا جا رہا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ امت شاہ نے بتایا کہ دہلی میں پیر کو شام 7 بجے لال قلعہ کے قریب سبھاش مارگ ٹریفک سگنل پر ایک ہنڈائی آئی-20 کار میں دھماکہ ہوا، جس میں چند پیدل چلنے والے زخمی ہوئے اور کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

دہلی میں پیرکے روز ہوئے کار دھماکہ کے حادثہ پروزیراعظم نریندرمودی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہوں اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

2014 میں جب نریندر مودی پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تھے، تو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ بھی بھوٹان کا ہی تھا۔ بعد ازاں 2019 میں دوسری مدت کے آغاز پر بھی انہوں نے بھوٹان کا سرکاری دورہ کیا۔