Bharat Express DD Free Dish

PM Modi to visit Somnath Temple on January 11: وزیر اعظم نریندر مودی نے سومناتھ مندر کی آستھا اور تہذیبی عظمت کی ہزار سالہ تاریخ کو کیا یاد

آج  کہا جا سکتا ہے کہ سومناتھ کی گاتھا شکست یا مٹ جانے کی کہانی نہیں، بلکہ یہ گزشتہ ایک ہزار سال سے بھارت ماتا کی کروڑوں اولادوں کے خودداری، غیر متزلزل ایمان اور آستھا کی زندہ مثال ہے۔ سومناتھ آج بھی پوری شان کے ساتھ کھڑا ہے اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ، وقار اور تہذیبی شعور کا پیغام دے رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سومناتھ مندر کے تاریخی سفر پر ایک خصوصی مضمون لکھا ہے۔ سال 2026 ہندوستان کی تاریخ میں ایک اہم موڑ لیے کرآرہا ہے۔ اس سال سومناتھ مندر پر پہلے وحشیانہ حملے کی 1,000 ویں برسی کے ساتھ ساتھ مندر کی جدید بحالی کی 75 ویں برسی بھی منائی جائے گی۔ اپنے مضمون میں پی ایم مودی نے سومناتھ کو صرف ایک مندر نہیں بلکہ ہندوستان کی آتماقرار دیا۔پربھاس پاٹن، گجرات میں واقع سومناتھ مندر میں سومناتھ سوابھیمان پَرو کی یاد میں سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیر کو حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس تاریخی اور تہذیبی موقع کو یادگار بنانے کے لیے متعدد روحانی اور سماجی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق سومناتھ مندر میں 8 جنوری سے 11 جنوری تک خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی، جن میں مذہبی رسومات، اجتماعات اور سماجی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ ان تقریبات کا مقصد سومناتھ کی ہزار سالہ جدوجہد، وقار اور تہذیبی وراثت کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔تقریبات کا اختتام 11 جنوری کو ایک بڑے پروگرام کے ساتھ ہوگا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کی موجودگی کو اس سوابھیمان پَرو کی اہم ترین کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق وزیر اعظم مندر میں منعقدہ مرکزی تقریب میں شرکت کر کے سومناتھ کی تاریخی عظمت اور قومی خودداری کے پیغام کو مزید مضبوط کریں گے۔

سومناتھ سوابھیمان پَرو کو نہ صرف مذہبی بلکہ قومی اور تہذیبی شعور کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سال بھر چلنے والے ان پروگراموں کے ذریعے نئی نسل کو سومناتھ کی تاریخ، اس کی قربانیوں اور بھارت کی تہذیبی طاقت سے روشناس کرایا جائے گا۔

سومناتھ… یہ نام سنتے ہی دل و دماغ میں عقیدت کا احساس جاگ اٹھتا ہے۔ بھارت کے مغربی ساحل پر گجرات کے علاقے پربھاس پاٹن میں واقع سومناتھ مندر، بھارتی تہذیب اور آتما کی لازوال علامت سمجھا جاتا ہے۔ شیو بھگوان کے بارہ جیوترلنگوں میں سومناتھ کو اولین مقام حاصل ہے۔
دوادش جیوترلنگ ستوترم میں جیوترلنگوں کا ذکر اس مصرعے سے شروع ہوتا ہے: ’’سوراشٹرے سومناتھم ‘‘، جو اس دھام کی غیر معمولی آتما اور تہذیبی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

شاستروں کے مطابق سومناتھ شولنگ کے درشن سے انسان اپنے تمام گناہوں سے نجات پا لیتا ہے، اس کی نیک تمنائیں پوری ہوتی ہیں اور موت کے بعد اسے سوَرگ کی پرابتّی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے یہ مندر کروڑوں عقیدت مندوں کی آستھا اور دعاؤں کا مرکز رہا ہے۔ بدقسمتی سے اسی روحانی مرکز کو غیر ملکی حملہ آوروں نے تباہی کا نشانہ بنایا، جن کا مقصد صرف مذہبی نہیں بلکہ تہذیبی اور سماجی بنیادوں کو کمزور کرنا تھا۔

سال 2026 سومناتھ مندر کی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ جنوری 1026 میں اس مقدس مندر پر ہونے والے پہلے بڑے حملے کو ایک ہزار سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس وقت غزنی کے محمود نے سومناتھ پر حملہ کر کے مندر کو منہدم کیا تھا۔ یہ حملہ صرف ایک عبادت گاہ پر نہیں بلکہ بھارتی تہذیب، ایمان اور شناخت پر کیا گیا وحشیانہ وار تھا۔

تاریخی حوالوں میں 1026 کے حملے اور اس کے بعد ہونے والی بربریت کا تفصیلی ذکر ملتا ہے۔ ان واقعات کو پڑھ کر آج بھی دل دہل جاتا ہے۔ اس دور میں اس سانحے نے پورے بھارت اور عوام کے حوصلے پر گہرا اثر ڈالا ہوگا، کیونکہ سومناتھ نہ صرف ایک مذہبی مرکز تھا بلکہ معاشی طور پر مضبوط سماج کی علامت بھی تھا۔ سمندری تاجر اور ملاح اس کے وقار اور خوشحالی کی کہانیاں دور دراز علاقوں تک لے جایا کرتے تھے۔

اس کے باوجود سومناتھ کی تاریخ صرف تباہی کی کہانی نہیں ہے۔ یہ ازسرِنو تعمیر اور ناقابلِ شکست عزم کی داستان بھی ہے۔ 1026 کے بعد مختلف ادوار میں اس مندر کی شان و شوکت بحال کرنے کی مسلسل کوششیں کی جاتی رہیں۔ موجودہ شکل میں سومناتھ مندر کی تعمیر 11 مئی 1951 کو مکمل ہوئی۔ اس تاریخی موقع پر اس وقت کے صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کی موجودگی میں مندر کو عوام کے لیے کھولا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سال 2026 نہ صرف پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کا سال ہے بلکہ مندر کی ازسرِنو تعمیر کے 75 سال بھی اسی برس پورے ہو رہے ہیں۔

آج  کہا جا سکتا ہے کہ سومناتھ کی گاتھا شکست یا مٹ جانے کی کہانی نہیں، بلکہ یہ گزشتہ ایک ہزار سال سے بھارت ماتا کی کروڑوں اولادوں کے خودداری، غیر متزلزل ایمان اور آستھا کی زندہ مثال ہے۔ سومناتھ آج بھی پوری شان کے ساتھ کھڑا ہے اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ، وقار اور تہذیبی شعور کا پیغام دے رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read