Bharat Express DD Free Dish

Prime Minister Pays Tribute to 1000 Years of Somnath’s Resilience: وزیر اعظم نریندر مودی کا سومناتھ کی ہزار سالہ استقامت کو خراج عقیدت

سومناتھ کی ہزار سالہ تاریخ کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ یہ موقع صرف تاریخ کے ایک واقعے کو یاد کرنے کا نہیں، بلکہ اس عزم کو دہرانے کا ہے کہ بھارت اپنی تہذیب، ثقافت اور اقدار کی حفاظت کے لیے ہمیشہ متحد اور مضبوط رہے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سومناتھ مندر پر پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک اوپ ایڈ شیئر کرتے ہوئے اس عظیم تاریخی سنگِ میل کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں کے دوران بار بار حملوں کے باوجود سومناتھ آج بھی پوری شان اور وقار کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارت کی ناقابل تسخیر روح کی علامت بنا ہوا ہے۔

وزیر اعظم  مودی نے زور دے کر کہا کہ سومناتھ کی کہانی محض ایک مندر کی داستان نہیں ہے، بلکہ یہ بھارت ماتا کی ان گنت اولادوں کے اٹوٹ حوصلے، قربانی اور بہادری کی علامت ہے ،جنہوں نے اپنی تہذیب اور تمدن کی حفاظت کے لیے ہر طرح کی آزمائشوں کا مقابلہ کیا۔ ان کے مطابق سومناتھ کی بقا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی تہذیب کو طاقت کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، “جے سومناتھ! 2026 سومناتھ پر پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کا سال ہے۔ اس کے بعد بھی بارہا حملے کیے گئے، لیکن سومناتھ آج بھی سربلند کھڑا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سومناتھ کی داستان بھارت ماتا کی ان گنت اولادوں کے ناقابل شکست حوصلے کی کہانی ہے، جنہوں نے ہماری تہذیب اور تمدن کا تحفظ کیا۔”

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹس میں اس موضوع پر لکھے گئے اپنے اوپ ایڈ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ یہ تحریر سومناتھ کی تاریخی اہمیت، قومی خودداری اور تہذیبی وراثت کے پیغام کو اجاگر کرتی ہے۔ ان کے مطابق سومناتھ نہ صرف ماضی کی یاد دہانی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی حوصلہ، خود اعتمادی اور قومی شعور کا استعارہ ہے۔

سومناتھ کی ہزار سالہ تاریخ کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ یہ موقع صرف تاریخ کے ایک واقعے کو یاد کرنے کا نہیں، بلکہ اس عزم کو دہرانے کا ہے کہ بھارت اپنی تہذیب، ثقافت اور اقدار کی حفاظت کے لیے ہمیشہ متحد اور مضبوط رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read