PM Modi Malaysia Visit: وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر ملیشیا روانہ، کوالالمپور میں شاندار استقبال کی زبردست تیاری
وزیراعظم مودی کے بیان کے مطابق، بات چیت میں دفاع اور سلامتی کے تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور انوویشن جیسے شعبوں کو نئی رفتار دینے پر غور ہوگا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک مستقبل کے لیے نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات بھی تلاش کریں گے تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔
Pariksha Pe Charcha 2026: خواب نہ دیکھنا جرم ہے، ان پر ثابت قدم رہنا ضروری: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کی صبح ’پریکشا پہ چرچا 2026‘ کے دوران طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ سہولت ہوگی تب ہی صلاحیت پیدا ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سوچ درست نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں بورڈ امتحانات میں چھوٹے چھوٹے گاؤں کے بچے بھی بہترین نمبر حاصل کر رہے ہیں۔
Pariksha Pe Charcha 2026: وزیراعظم مودی نے کہا – امتحان کو بوجھ کے طور پر نہیں بلکہ ایک تہوار کی طرح لینا چاہیے
پریکشا پہ چرچا 2026 کے اس سیشن میں وزیر اعظم کے پیغامات نے طلبہ کو نہ صرف امتحانات کے لیے ذہنی طور پر مضبوط کیا بلکہ زندگی میں توازن، اعتماد اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت کو بھی واضخ کیا۔
Meghalaya Illegal Coal Mine Blast: میگھالیہ کوئلہ کان حادثہ پر وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس، جاں بحق فرد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے، زخمیوں کو50 ہزار روپے
وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ پی ایم این آر ایف سے ہر جاں بحق مزدور کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے بطور انعامی امداد دی جائے گی، جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو پچاس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
Pariksha Pe Charcha 2026: پریکشا پہ چرچا میں وزیر اعظم مودی دیں گے کامیابی کےمنتر، طلبہ، اساتذہ اور والدین سے وزیر اعظم کی براہِ راست گفتگو
ہفتے کے آغاز میں وزیر اعظم مودی نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 6 فروری کو ’’پریکشا پہ چرچا‘‘ کا خصوصی ایپیسوڈ ضرور دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بھارت کے نوجوانوں کی اجتماعی سوچ، امنگوں اور اعتماد کی بھرپور عکاسی کرتا ہے اور نوجوان نسل کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگا۔
PM Modi Speech In Rajya Sabha: ”مودی تیری قبر کھدے گی‘‘، راجیہ سبھا میں وزیراعظم مودی نے بتایا کانگریس کیوں لگاتی ہے ایسے نعرے
وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرکی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس پارٹی پرسخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی یہ ہضم نہیں کرسکتی کہ مودی وزیراعظم کیسے بن گئے۔
PM Modi Speech in Rajya Sabha: لوک سبھا میں کل تقریرنہیں کرسکے تھے وزیراعظم مودی، آج راجیہ سبھا میں کانگریس پرکیا بڑا حملہ، کہا- پارلیمنٹ میں بحث نہ ہونا آدیواسی فیملی سے آئیں صدرجمہوریہ کی توہین
وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں وکست بھارت کے اپنے وژن کوشیئرکرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نوجوان آبادی، معیشت اور عالمی قیادت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کودنیا کے کئی ممالک کے لئے ایک قابل اعتماد پارٹنر قراردیا۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان پی ایم مودی نے کانگریس پارٹی کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقبل پرمبنی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔
اگروزیر اعظم مودی کل ایوان میں آتے توکوئی بھی حادثہ ہوسکتا تھا، میں نے ان سے ایوان میں نہ آنے کی گزارش کی، اسپیکراوم برلا کا بڑا دعویٰ
لوک سبھا میں کل زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن کی خواتین ممبران پارلیمنٹ وزیراعظم مودی کی کرسی تک پہنچ گئیں۔ ہنگامہ آرائی کے باعث وزیراعظم اپنی تقریرنہیں کرسکے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ انہوں نے موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے کسی غیر متوقع واقعہ کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا۔
Devnimori relics exhibition Colombo PM Modi: کولمبو میں بدھ مت کے تاریخی نمائش کا افتتاح ،وزیراعظم مودی کا سری لنکا کے صدر انورا کمار دسانائیکے سے اظہارتشکر
گنگارامیا مندر کے مہنت پوجنیہ کیرندے اساجی تھیرو نے کہا کہ اس نمائش سے عقیدت مندوں میں بے حد خوشی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے لوگوں کو مذہبی جذبے کا ایک بڑا سبب فراہم کیا ہے۔
Amit Shah Greets Sikkim CM on Birthday: وزیرداخلہ امت شاہ نے سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کو سالگرہ پر دی مبارکباد
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اچھی صحت اور طویل عمر کے خواہاں ہیں، تاکہ پریم سنگھ تمانگ اسی جذبے کے ساتھ سکم کے عوام کی خدمت کرتے رہیں۔





