Bharat Express

PM Modi’s security: کرناٹک میں وزیر اعظم کو نابالغ کی طرف سے تحفہ کی گئی مالاکو ایف ایس ایل ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایم مودی کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں انہیں گھر بلانا چاہتا ہوں۔ میں ان کی تقاریر سے متاثر ہوں۔ میں اپنے دادا، چاچا اور ڑھائی سال کے بچے کے ساتھ پی ایم مودی کو دیکھنے کے لئے آیا تھا۔

کرناٹک میں وزیر اعظم کو نابالغ کی طرف سے تحفہ کی گئی مالاکو ایف ایس ایل ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا

PM Modi’s security:  وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے حالیہ روڑ شو کے دوران ایک نابالغ لڑکے نے تحفے میں مالا دے دی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ روڑ شو کر رہے تھے اور ان کے آس پاس سیکورٹی کے کڑے انتظام تھے۔ نابالغ کے ذریعہ تحفے میں دی گئی مالا کو جانچ کے لئے فورنسک سائنس لیباریٹری (ایف ایس ایل) بھیجا گیا ہے۔ یہ اطلاع پولیس کی جانب سے ہفتہ کے روز دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ایف ایس ایل میں مالا کی تفصیل سے جانچ کی گئی تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ اس میں کوئی نقصان دہ کیمیکل اور زہریلی چیز نہ ہو۔

حالانکہ، جانچ میں پایا گیا ہے کہ اس میں کوئی نقصان دہ یا زہریلی چیز نہیں ملی ہے۔ اس معاملے میں ایک رپورٹ ریاستی محکمہ پولیس اور اسپیشل پروٹیکشن گروپ (SPG) کے حوالے کیا گیا۔کنال ڈھونگڑی نام کے  ایک لڑکے نے وزیر اعظم کو مالا پہنانے کے لئے حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔ حلانکہ بعد میں انہوں نے وزیر اعظم کو بھگوان تک بتایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ، وہ کوئی عام انسان نہیں ہے۔ میں ان کا مداح ہوں اور ان سے ملنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایم مودی کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں انہیں گھر بلانا چاہتا ہوں۔ میں ان کی تقاریر سے متاثر ہوں۔ میں اپنے دادا، چاچا اور ڈھائی سال کے بچے کے ساتھ پی ایم مودی کو دیکھنے کے لئے آیا تھا۔ ہمیں بچے کے لئے RSS کی ڈریس ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں- Ganga Vilas Cruise:پی ایم مودی نے دنیا کی سب سے طویل آبی گزرگاہ گنگا ولاس کروز کو ہری جھنڈی دکھائی

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ بچہ پی ایم مودی کو مالا پہنائے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اس لئے، میں نے پی ایم مودی کو مالا پہنانے کی پہل کی اور ان سے ہاتھ بھی ملانا چاہتا تھا۔ لیکن، پولیس نے مجھے روک دیا۔ سابق ایم ایل اے اشوک کٹاوے نے کہا کہ لڑکا زندہ دل انسان تھا۔ پی ایم مودی کی سیکورٹی میں کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ وہ پی ایم مودی کے سخت پرستار ہیں۔ حالانکہ انہوں نے پی ایم مودی کی حفاظت میں خلاف ورزی کرکے غلطی کی۔ انہیں معاف کر دینا چاہئے۔ لڑکے کو پولیس کی حفاظت، معاملے کی حساسیت اور اس کے نتائج کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم کے لیے سخت حفاظتی انتظامات ہیں۔ لڑکے نے پی ایم مودی کو ہار پہنانے کے لیے سیکورٹی کی خلاف ورزی کی تھی۔ ہماری معلومات کے مطابق، انہوں نے پی ایم سے محبت کی وجہ سے ایسا کیا۔

-بھارت ایکسپریس