Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

لڑکیوں کا قومی دن  پر وزیر اعظم مودی سے ملاقات نے چنڈی گڑھ کی تائیکانڈو کھلاڑی تاروشی گاؤڑ کو نئی تحریک دی۔ راشٹریہ بال شکتی کی اعزاز یافتہ تاروشی آج بیٹیوں کے بااختیار بنانے کی ایک مضبوط مثال ہیں۔

وندے ماترم سے متعلق تنازع کی جڑیں آزادی سے قبل کے دور تک جاتی ہیں۔ 1937 کے کانگریس اجلاس میں وندے ماترم کے چند اشعار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسے لے کر بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اسی پالیسی نے بعد میں تقسیمِ ہند کی بنیاد رکھی۔ دوسری جانب کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارتی ثقافت اور وراثت کی خوشحالی میں بیش قیمت کردار ادا کرنے والے اتر پردیش کے تمام اہل خانہ کو یوم  تاسیس کی دل سے مبارکباد۔

مودی حکومت نے دیہی بھارت کی ترقی کو نئی رفتار دینے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز کی جانب سے وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا۔IV کے تحت ملک بھر کے دیہی علاقوں میں 10 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑک منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے کے انتخابی مہم کی باضابطہ شروعات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترقی، شفاف طرزِ حکمرانی اور ماہی گیر طبقے کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی-این ڈی اے عوام کو بہتر شہری سہولیات اور ایک روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے مدورانتکم میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی عوام سے کہا کہ تمل ناڈو اب تبدیلی چاہتا ہے اور ڈی ایم کے کی بدانتظامی اور کرپشن سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور ڈی ایم کے حکومت کے جانے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔

ممبئی کے انڈرورلڈ ڈان رہ چکے حاجی مستان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کرنے والی حسین مستان مرزا اپنے ساتھ مبینہ زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف انصاف کی فریاد لے کر دہلی پہنچ گئی ہیں۔ حسین مرزا نے پی ایم او، وزارت داخلہ اور صدر جمہوریہ کے دفتر میں تحریری شکایات درج کرا کے اپنی آپ بیتی سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کی راجدھانی ترووننت پورم سے ریاست اور ملک کے لیے کئی اہم ترقیاتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کیرالہ کے ترقیاتی سفر کو ایک نئی رفتار ملی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت کیرالہ کو کنیکٹیویٹی، اختراع، صحت اور غریبوں کی فلاح کے میدان میں ایک مضبوط اور خود کفیل ریاست بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کی راجدھانی ترووننت پورم میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیں محاذ (ایل ڈی ایف) اور کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے دہائیوں تک کیرالہ کو بنیادی سہولتوں اور جدید انفراسٹرکچر سے محروم رکھا۔

پنارائی وجین نے وزیراعظم مودی کی جانب سے تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں اور ایک پیسنجر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کا بھی مزید تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ریل خدمات کیرل کے لیے رابطہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے اعتبار سے بے حد اہم ہیں